Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    بھیما کورے گاوں تشدد : ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے ، تین بائیں بازو اسکالرس گرفتار

    بھیما کورے گاوں تشدد کے معاملہ میں منگل کو پونے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں کئی شہروں میں ایک ساتھ چھاپہ ماری کرکے تین سماجی کارکنان کو گرفتار کیا اور دو کو حراست میں لیا ہے۔

    • Share this:
    بھیما کورے گاوں تشدد : ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے ، تین بائیں بازو اسکالرس گرفتار
    بھیما کورے گاوں تشدد : ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے ، تین بائیں بازو اسکالرس گرفتار

    بھیما کورے گاوں تشدد کے معاملہ میں منگل کو پونے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں کئی شہروں میں ایک ساتھ چھاپہ ماری کرکے تین سماجی کارکنان کو گرفتار کیا اور دو کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے گھروں سے ان کے لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور کچھ دستاویزات ضبط کئے ہیں۔ پولیس پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمین کے تار کئی بڑے نکسلیوں سے جڑے ہوسکتے ہیں۔

    اس سلسلہ میں اب پولیس نے حیدرآباد سے شاعر اور بائیں بازو اسکالر ورور روا ، فرید آباد سے سودھا بھاردواج اور دہلی سے گوتم نولکھا کو گرفتار کیا ہے جبکہ تھانے سے ارون فریرا اور گواسے برنن گونسالوس کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ سودھا بھاردواج نیشنل لا یونیورسٹی میں ایک گیسٹ فیکلٹی کے طور پر پڑھا رہی ہیں۔

    اس درمیان دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مہاراشٹر پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے سماجی کارکنان گوتم نولکھا کو دہلی سے دور نا لے جایا جائے ۔ نولکھا ،پولیس سیکورٹی میں اپنی رہائش گاہ پر ہی رہیں گے اور انہیں صرف اپنے وکیلوں سے ملنے کی اجازت ہوگی ۔

    پونے پولیس کا دعوی ہے کہ ان سبھی کا ہاتھ ایک جنوری 2018 کو پونے کے پاس بھیما کورے گاوں میں تشدد میں رہا ہے ۔ پولیس کی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ بھیما کورے گاوں سانحہ کے پیچھے نکسلیوں کا ہاتھ ہے ، جس کے بعد جون مہینے میں پونے پولیس نے ممبئی ، ناگپور اور پونے سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں کے پاس سے پولیس کو کچھ اہم ای میل اور دستاویزات ملے تھے۔ پولیس کے مطابق ان پانچ سماجی کارکنان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر ہی منگل کو گرفتار ہوئے لوگوں کے نام سامنے آئے تھے اور اسی کی بنیاد پر ان کے گھروں پر تلاشی مہم کی گئی۔

    First published: Aug 28, 2018 08:40 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading