உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک مہان بنے گا ، مگر ہم ملک میں کوئی ہٹلر پیدا نہیں ہونے دیں گے : بھاگوت

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    پونے : ہندتوا کو فاسیواد قرار دیے جانے سے متعلق تنقید کا بالواسطہ طور پر جواب دیتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک عظیم ملک تو بنے گا ہی ، لیکن اس عمل میں کوئی ہٹلر نہیں پیدا ہوگا ۔ ایک ویدک اسکول کے افتتاح کے موقع پر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے کچھ قدیم ممالک میں شامل ہے اور جب ہم قدیم ہیں تو باقی دنیا کے لئے بڑے بھائی کی طرح ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      پونے :  ہندتوا کو فاسیواد قرار دیے جانے سے متعلق تنقید کا بالواسطہ طور پر جواب دیتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک عظیم ملک تو بنے گا ہی  ،  لیکن اس عمل میں کوئی ہٹلر نہیں پیدا ہوگا ۔ ایک ویدک اسکول کے افتتاح کے موقع پر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان  دنیا کے کچھ قدیم ممالک میں شامل ہے اور جب ہم قدیم ہیں تو باقی دنیا کے لئے بڑے بھائی کی طرح ہیں ۔

      روحانیت کے امیر ورثے اور عظیم سنتوں کی رہنمائی میں ہم عالمی رہنما کی حیثیت حاصل کریں گے ۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بڑا اور عظیم ملک بننا ہی ہے ۔ تاہم  بڑا بننے کے اس عمل میں کوئی ہٹلر پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

      آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ بدھ پیدا ہوں گے، شنکراچاریہ پیدا ہوں گے اور سنت پیدا ہوں گے ۔ ہمارے پاس تمام وسائل ہیں
      First published: