ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

India vs England : دوسرے میچ میں سٹہ لگاتے ہوئے 33 بکیوں کو پولیس نے کیا گرفتار

India vs England : انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کے مابین دوسرے کرکٹ میچ کے دوران پولیس نے 33 بکیوں کو حراست میں لیا ، جو کھیل کی ریکی کرکے سٹہ لگاتے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام لوگ ملک کی مختلف ریاستوں کے رہنے والے ہیں ۔

  • Share this:
India vs England : دوسرے میچ میں سٹہ لگاتے ہوئے 33 بکیوں کو پولیس نے کیا گرفتار
India vs England : دوسرے میچ میں سٹہ لگاتے ہوئے 33 بکیوں کو پولیس نے کیا گرفتار

مہاراشٹر کے پونے شہر سے متصل پمپری چنچواڑ کے قریب ایم سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر ایک اونچی عمارت پر بیٹھ کر کچھ لوگ  میچ پر سٹہ لگارہے ہیں ۔ پولیس کو اطلاع ملی تو فوری طور پر موقع پر پہنچ  گئی اورانہیں حراست میں لے لیا۔ لیا تب ان کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کے باقی ساتھی پونے شہر میں اسٹیڈیم کے سامنے ایک پہاڑی اور ایک عالیشان ہوٹل میں بیٹھ کر یہ کالا دھندہ چلا رہے ہیں ، جس کے بعد پولیس نے ان دونوں جگہوں پر چھاپہ مارا اور باقی بکیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔


ان تینوں مقامات پر چھاپہ مار کر پولیس نے ان سے 33 موبائل فون ، 3 لیپ ٹاپ ، ایک ٹیبلٹ موبائل ، 8 ہائی ریزولوشن دوربین اور فوٹو کیمرے ، 4 اسپیکر ، ایک لاکھ 26  ہزار430 روہے نقد اور 28 ہزار 800 روپے کے غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ساتھ ایک انڈیور گاڑی بھی برآمد کی ہے۔


 پولیس کو اطلاع ملی تو فوری طور پر موقع پر پہنچ  گئی اورانہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کو اطلاع ملی تو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اورانہیں حراست میں لے لیا۔


جب پولیس کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو وہ بھیس بدل کر موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے کچھ لوگوں کی شناخت کی اور انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔ اس دوران بکیوں نے پولیس پر بھی حملہ کیا ، جس کے بعد دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کر کے  بکیوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ  انگلینڈ نے ونڈے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے دوسرے ونڈے میں ٹیم انڈیا کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کے خلاف پہلی بار ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 300 سے زیادہ رن بناکر میچ جیتا ہے۔ اس کے پہلے 266 رن بناکر ٹیم انڈیا کے خلاف اسے سب سے بڑی جیت ملی تھی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 27, 2021 02:55 PM IST