ممبئی : ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیزیزکا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔کپتان وراٹ کوہلی کی 121 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 280 رن کا اسکور کھڑا کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور دونوں سلامی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شیکھر دھون نے 9 جبکہ روہت شرما نے 20 رن بنائے ۔ اس کے کپتان کوہلی اور کیدار جادھو نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم 71 کے مجموعی اسکور پر 12 رن بناکر جادھو بھی آوٹ ہوگئے ۔ جادھو کے بعد دنیش کارتک میدان پر آئے اور انہوں نے کپتان کا ساتھ دینے کی کوشش کی ، مگر 29 ویں اوورس میں 37 رن بناکر کارتک بھی پویلین لوٹ گئے ۔ کارتک کے بعدمہندر سنگھ دھونی کریز پر آئے ۔ تاہم دھونی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور صرف 25 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے ہاردک پانڈیا میدان پر اترے تاہم وہ بھی بہت زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور 16 رن بناکر آوٹ ہوکر میدان چھوڑ کر چلے گئے ۔مگر اس کے بعد تیز گیند باز بھونیشور کمار آئے اور انہوں نے کچھ اچھے شارٹس لگائے ۔ کمار نے 15 گیندوں پر 26 رن کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 180 تک پہنچایا ۔ کپتان کوہلی نے 125 گیندوں پر شاندار 121 رن کی اننگز کھیلی اور وہ آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔