ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : منرو کو شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 197 رنوں کا ہدف

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راج کوٹ میں دوسرا بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی مقابلہ کھیلا جارہا ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : منرو کو شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 197 رنوں کا ہدف
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راج کوٹ میں دوسرا بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی مقابلہ کھیلا جارہا ہے ۔

راج کوٹ : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راج کوٹ میں دوسرا بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی مقابلہ کھیلا جارہا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے  سلامی بلے باز منرو کی شاندار سنچری کی بدولت  مقررہ 20 اوورس میں دو وکٹ کے نقصان پر 196 رن بنایا ہے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 197 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر نے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات کافی اچھی رہی دونوں سلامی بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا گپتل کی شکل میں بارہویں اوورس میں 105 کے مجموعی اسکور لگا ۔ گپتل نے 45 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے بعد دوسرا جھٹکا 140 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کی شکل میں لگا ۔ ولیمسن نے 12 رن بنائے ۔ تاہم ایک طرف سے سلامی بلے منرو آخر تک کریز پر رہے اور شاندار بلے بازی کی ۔ منرو نے محض نے 58 گیندوں پر 109 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ۔ بروس نے بھی 18 رن بنائے ۔

لائیو اسکور کارڈ کیلئے یہاں کلک کریں ۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے ایک وکٹ چہل اور ایک وکٹ اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رہے محمد سراج نے لیا ۔  23 سال سراج حیدرآباد کے رہنے والے ہیں اور تیز گیند باز ہیں۔

First published: Nov 04, 2017 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading