MIG-21 طیارہ حادثہ: IAF کا MiG-21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ، پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ، 2 افراد ہلاک

حادثے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔ وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    راجستھان کے ہنومان گڑھ میں پیر کی صبح ایک MiG-21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بہلول نگر علاقے میں ایک مکان پر فائٹر جیٹ گرا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے۔ حادثے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔ وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

    بتا دیں کہ مگ 21 سنگل سیٹر طیارہ تھا۔ طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل پائلٹ نے تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ طیارہ تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا تو پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارہ بہلول نگر میں ایک مکان پر گرا۔ اس حادثے میں زخمی پائلٹ کے لیے ایم آئی 17 بھیج دیا گیا ہے۔ مگ 21 طیارے نے سورت گڑھ ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن صدر کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو ایئرلفٹ کر دیا گیا ہے۔ پائلٹ کے لیے فضائیہ کا ایم آئی 17 بھیجا گیا ہے۔ جس کی چھت پر مگ 21 گرا تھا وہاں تین خواتین اور ایک مرد موجود تھا۔ جن میں سے ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو خواتین کو ہسپتال لے جایا گیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: