ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : کوسٹ گارڈ نے غیرملکی جہاز سے 3500 کروڑ روپے کی ہیروئن کی ضبط

ہندستانی کوسٹ گارڈ نے مبینہ طورپر گجرات ساحل سے دور سمندر میں ایک غیرملکی جہاز سے 3500کروڑ روپے مالیت کی تقریباََ 1500کلو ہیروئن (ڈرگس) برآمد کی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 30, 2017 04:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات : کوسٹ گارڈ نے غیرملکی جہاز سے 3500 کروڑ روپے کی ہیروئن کی ضبط
ہندستانی کوسٹ گارڈ نے مبینہ طورپر گجرات ساحل سے دور سمندر میں ایک غیرملکی جہاز سے 3500کروڑ روپے مالیت کی تقریباََ 1500کلو ہیروئن (ڈرگس) برآمد کی ہیں۔

پوربندر: ہندستانی کوسٹ گارڈ نے مبینہ طورپر گجرات ساحل سے دور سمندر میں ایک غیرملکی جہاز سے 3500کروڑ روپے مالیت کی تقریباََ 1500کلو ہیروئن (ڈرگس) برآمد کی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بڑے پیمانہ پر ڈرگس کی کھیپ سمندر کے راستے اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گزشتہ کچھ وقت سے سمندر میں چوکسی بڑھا دی گئی تھی اور اسی دوران کوسٹ گارڈ کے سمندری جہاز پاوک نے ایک غیرملکی جہاز کی تلاشی لی۔

اس جہاز کے اوپر بنی ایک موٹے پائپ نما ڈھانچہ کے اندر چھپاکر رکھی گئی تقریباََ 1500کلو ہیروئن برآمد کی گئی جس کی قیمت کا اندازہ تقریباََ 3500کروڑ لگایا گیا ہے۔ جہاز کو ضبط اور اس میں سوار لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسے پوربند ر لایا جارہا ہے۔

First published: Jul 30, 2017 04:26 PM IST