ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ، جس کے تین ٹائر پنچر ہیں: چدمبرم

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئرلیڈر پی چدم برمبر نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ہو گئی ہے جس کی تین ٹائر پانچر ہیں ۔

  • Share this:
ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ، جس کے تین ٹائر پنچر ہیں: چدمبرم
پی چدمبرم ۔ فائل فوٹو ۔

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستانی معیشت ایسی کار کی طرح ہو گئی ہے جس کی تین ٹائر پانچر ہیں ۔ انہوں نے پیٹرول ـ ڈیزل کے ساتھ ساتھ دیگرضروری اشیاعہ میں اضافی قیمتوں کے تحت بھی مودی حکومت پر تنقید کی۔


کانگریس کی مہاراشٹرا یونٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’ نجی انویسٹمنٹ ، نجی کنزپشن ، برآمد اور سرکاری خرچ کسی میعشت کے چار گروتھ انجن ہیں ۔ یہ کسی کار کی چار ٹائروں کی طرح ہے ۔ اگر ایک یا دو ٹائروں میں پنچر ہو جائے تو گاڑی کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے ، لیکن ہمارے یہاں تو تین ٹائروں میں پنچر ہو چکا ہے ‘‘ ۔ اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری خرچ محض صحت کا خیال رکھنے یا دیگر کچھ خصوصیات کے لئے ہے ۔


 

First published: Jun 04, 2018 08:06 AM IST