உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کامسلمان کبھی فرقہ پرست نہیں ہوسکتا: گورنرمہاراشٹر

    ممبئی۔ مہاراشٹرملک کی آمدنی کاواحد ذریعہ ہے یہاں کے بڑے شہروں جیسے ممبئی ، پونے، ناگپورمیں روزگارکے زیادہ مواقع فراہم ہیں۔

    ممبئی۔ مہاراشٹرملک کی آمدنی کاواحد ذریعہ ہے یہاں کے بڑے شہروں جیسے ممبئی ، پونے، ناگپورمیں روزگارکے زیادہ مواقع فراہم ہیں۔

    ممبئی۔ مہاراشٹرملک کی آمدنی کاواحد ذریعہ ہے یہاں کے بڑے شہروں جیسے ممبئی ، پونے، ناگپورمیں روزگارکے زیادہ مواقع فراہم ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مہاراشٹرملک کی آمدنی کاواحد ذریعہ ہے یہاں کے بڑے شہروں جیسے ممبئی ، پونے، ناگپورمیں روزگارکے زیادہ مواقع فراہم ہیں۔ ملک کا مسلمان کبھی فرقہ پرست نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کااظہارآج یہاں گورنرمہاراشٹرنے کیا۔ گورنرموصوف گذشتہ روزسہیادری گیسٹ ہاؤس میں ریاستی اقلیتی کمیشن کے زیراہتمام مہاتماگاندھی امن ایوارڈتقسیم کئے جانے کی تقریب میں ان خیالات کااظہارکررہے تھے۔


      موصوف نے ہندوستان کوانڈونیشیاکے بعدسب سے زیادہ مسلم آبادی والاملک قراردیا۔انہوں نے امن وشانتی کے ساتھ مختلف مذاہب کے لوگوں کورہنے کی تلقین کی۔انہوں نے اس طرح کا ایوارڈضلع اورتعلقہ سطح پربھی دینے کی صلاح دی اورانعام یافتگان کومبارکبادپیش کی۔ اس سے قبل مہاراشٹرکے اقلیتی امورکے وزیرایکناتھ کھڑسے نے ریاست میں نظم ونسق قائم رکھنے میں پولس فورس کی ستائش کی اورکہاکہ ایسے انعامات دوسروں کیلئے باعث تحریک ہونگے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلمانوں کی حُب الوطنی شک وشبہ سے بالاترہے۔


      وزیرموصوف نے مذکورہ انعامات کی تقریب کے انعقادکیلئے اقلیتی کمیشن کے چیرمین امیرصاحب کے تعاون کی ستائش کی۔انہوں نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کیلئے جاری اسکیمات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دورکرنے کے اپنے عزم کااعادہ کیااورکہاکہ ریاست میں مسلم طالبات کیلئے گرلس ہاسٹل قائم کئے جائیں گے اس کیلئے حال ہی میں اورنگ آباد میں ایک ہاسٹل کی تعمیر کی گئی ہے۔مسٹرکھڑسے نے کہاکہ ایک سچامسلمان ملک کاغدارکبھی نہیں ہوسکتاہے کیونکہ وہ اس ملک کی زمین پرسجدہ کرتاہے۔لیکن چندلوگ پوری برادری کوبدنام کرتے ہیں ہمیں انکی نشاندہی کرنی چاہئے۔


      اقلیتی کمیشن کے صدرمحمدحسین خان امیرصاحب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کی حب الوطنی شک وشبہ سے بالاترہے۔مسلمانوں کوبھی اس سرزمین سے اتناہی پیارہے جتنادوسروں کوہے اور اس میں شبہ کی قطعا گنجائش نہیں ہے۔اس موقع پرریاست میں فرقہ وارانہ امن برقراررکھنے اورہنگامی حالات میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے اعتراف میں گورنرویدیاساگرراؤنے ممبئی کی نامورسماجی ممتازشخصیات مُحب علی ناصر،ڈاکٹراے آراُندرے،ڈاکٹرمحمدعلی پاٹنکرکوبھی بے لوث خدمات کے لئے قابل فخرایوارڈسے نوازاوردیگرزمروں میں اعلی کارکردگی کے حامل اشخاص کوبھی انعامات دیئے گئے۔

      First published: