ممبئی۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج 25ویں جنگی جہاز آئی این ایس کوچی کو بحریہ کے ڈاک یارڈ میں منعقد تقریب میں بحریہ میں شامل کیا۔ واضح رہے کہ آئی این ایس کوچی گائیڈیڈ میزائیل سے آراستہ جنگی جہاز ہے جو رڈار کی گرفت میں نہیں آتا۔
غور طلب ہے کہ آئی این ایس کوچی ملک میں ہی تیار کیا ہوا جنگی جہاز ہے جسے مزگاؤں ڈاک یارڈ شپ بلڈرس لمیٹیڈ نے تیار کیا ہے۔اس جہاز میں 7ہزار500ٹن وزن ڈھونے کی صلاحیت ہے جو انتہائی تیز رفتار بھی ہے۔اس کی لمبائی 164میٹر جبکہ اس کی چوڑائی 17میٹر ہے۔ اس میں چار گیس ٹربائن لگے ہوئے ہیں۔
یہ جہاز 40آفیسر زو 350جہاز راں پر مشتمل ہوگا۔اسے انتہائی خوبصورت ڈیزائن دیا گیا ہے اور اس میں اس کے عملے کی رہائش کی بھی شاندار سہولت رکھی گئی ہے۔ سمندر سے سمندر میں مار کرنے کے لئے یہ جدید تکنیک سے لیس ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔