ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات کے سماجی کارکنوں نے عدم رواداری کے مسئلے پر صدر جمہوریہ کو خط لکھا، مداخلت کی اپیل

احمد آباد۔ مشہور سماجی اور فنکار سارا بھائی سمیت گجرات کے 60 سے زائد سماجی کارکنوں اور دیگر شعبوں کے دانشوروں نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک خط لکھ کر گجرات اور ملک کے دیگر حصوں میں عدم رواداری کے ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے اور ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 11, 2015 09:54 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات کے سماجی کارکنوں نے عدم رواداری کے مسئلے پر صدر جمہوریہ کو خط لکھا، مداخلت کی اپیل
احمد آباد۔ مشہور سماجی اور فنکار سارا بھائی سمیت گجرات کے 60 سے زائد سماجی کارکنوں اور دیگر شعبوں کے دانشوروں نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک خط لکھ کر گجرات اور ملک کے دیگر حصوں میں عدم رواداری کے ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے اور ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

احمد آباد۔  مشہور سماجی اور فنکار سارا بھائی سمیت گجرات کے 60 سے زائد سماجی کارکنوں اور دیگر شعبوں کے دانشوروں نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک خط لکھ کر گجرات اور ملک کے دیگر حصوں میں عدم رواداری کے ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے اور ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔


خط میں ان کارکنوں نے مسٹر پرنب مکھرجی سے آئندہ دسمبر میں ان کے احمد آباد کے دورے کے دوران ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ خط میں وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس پر ملک میں عدم رواداری کے ماحول کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے اس معاملے میں مسٹر مودی کے دفاع میں دیے گئے بیان پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔


خط میں گجرات کے دھولیرا خصوصی صنعتی زون کے خلاف مظاہرہ کر نے والے کسانوں کی جانب سے کورٹ کا سہارا لینے کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست میں عدم رواداری کے سبب کشیدہ ماحول کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس میں مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے ایوارڈ واپس کرکے مخالفت ظاہر کرنے کے تئيں حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔


First published: Nov 11, 2015 09:54 AM IST