ممبئی : آئی پی ایل 10 کے ساتویں میچ میں منیش پانڈے کی نصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 179 رنوں کو ہدف دیا ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتہ نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے ۔
کولکاتہ کی شروعات کافی تیز رہی اور دونوں سلامی بلے باز کافی تیز اننگز کھیل رہے تھے ، مگر پانچویں اوورس میں کرونل پانڈیا نے دووکٹ لے کر ٹیم کو بیک فٹ پر لادیا ۔ پانڈیا نے پہلے گوتم گمبھیر کو آوٹ کیا اور اس کے بعد جلد ہی رابن اتھپا کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ گمبھیر نے 19 اور اتھپا نے 4 رن بنائے ۔ اس کے بعد کرس لن بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ کرسلن نے 32 رن بنائے ۔ کرسلن کے بعد یوسف پٹھان بھی کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور صرف 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
پٹھان کے بعد سوریہ کمار بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار نے 17 رن بنائے ۔ اس کے بعد ووکس بھی صرف 9 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر دوسری طرف منیش پانڈے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 178 کے اسکور تک پہنچایا ۔ منیش پانڈیا نے 47 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکے کی مدد سے 81 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔
ممبئی کی طرف سے سب سے زیادہ کرونل پانڈیا نے تین وکٹ لئے جبکہ ملنگا نے دو ، بمبرہ نے ایک اور میکلنگھن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔