LIVE NOW

آئی پی ایل 2018 : بارش سے متاثرہ میچ میں راجستھان رائلس نے دہلی ڈیئر ڈیولس کو 10 رنوں سے ہرایا

آئی پی ایل میں دو سال بعد واپسی کرنے والی راجستھان رائلس کی ٹم بدھ کو موجودہ سیزن میں اپنے دوسرےاور اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس سے ٹکرائے گی

news18urdu.com | April 12, 2018, 12:38 AM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated April 12, 2018
auto-refresh

Highlights

10:38 pm (IST)
9:49 pm (IST)
Load More
آئی پی ایل میں راجستھان رائلس اور دہلی ڈئیر ڈیولس کے درمیان ہوئے مقابلہ میں راجستھان رائلس نے دہلی ڈیئر ڈیولس کو 10 رنوں سے شکست دیدی ہے ۔ ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان کی ٹیم نے 17.5 اوورس میں 153 رن بنائے تھے ۔ تاہم بارش کی وجہ سے میچ کافی دیر تک رکا رہا اور اس وجہ سے دہلی کو جیت کیلئے 6 اوورس میں 71 رنوں کا ہدف دیا گیا ۔ اس کے جواب میں مقررہ 6 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر دہلی ڈیئر ڈیولس 60 رن ہی بناسکی ۔
اس سے قبل راجستھان کی طرف سے کپتان رہانے نے 45 ، سیمسن نے 37 ، جوس بٹلر نے 29 ، بین اسٹوکس نے 16 ، شارٹ نے 6 ، ترپاٹھی نے 15 اور کرشنپا نے دو رن بنائے ۔ شہباز ندیم نے دو ، بولٹ اور سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے لائیو اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
corona virus btn
corona virus btn
Loading