ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بڑی خبر: نائب وزیراعلیٰ بننے کے 48 گھنٹے بعد ہی اے سی بی نے اجیت پوارکو دے دی کلین چٹ

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد ہی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے این سی پی لیڈراجیت پوار کوبڑی راحت دے دی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: نائب وزیراعلیٰ بننے کے 48 گھنٹے بعد ہی اے سی بی نے اجیت پوارکو دے دی کلین چٹ
حلف لینےکےبعد دیویندرفڑنویس اور اجیت پوار کی فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد ہی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے این سی پی لیڈراجیت پوار کوبڑی راحت دے دی ہے۔ اے سی بی نے 70000 کروڑ روپئے کے سینچائی گھوٹالے میں اجیت پوارکوکلین چٹ دی ہے۔


وہیں اے سی بی کے ڈی جی نے کہا ہے کہ سینچائی گھوٹالے کے 9 معاملات میں اجیت پوارکا کوئی رول نہیں تھا، ان معاملات کو بند کرنے کے لئے تین ماہ پہلے ہی سفارش کردی تھی۔ اے سی بی کے ڈی جی نے کہا ہے کہ سینچائی گھوٹالے سے متعلق معاملوں میں تقریباً 3000 بدعنوانیوں کی جانچ کی جارہی ہے، جن میں سے 9 معاملوں میں ان کا کوئی کردارنہیں ہے۔


ہفتہ کو دیویندرفڑنویس کے ساتھ  لیا تھا حلف


واضح رہے کہ مہاراشٹرکسی بھی سیاسی جماعت کواکثریت نہیں ملنے کے بعد  بی جے پی اورشیوسینا کے درمیان اختلاف ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں صدرراج نافذ کردیا گیا تھا۔ اسی دوران شیوسینا، این سی پی اورکانگریس حکومت سازی کے لئے کامن منیمم پروگرام بنانے میں مصروف تھیں، تبھی ہفتہ کی صبح اچانک دیویندرفڑنویس اوراین سی پی سربراہ شرد پوارکے بھتیجے اجیت پوارنے حکومت کا دعویٰ پیش کرکے بالترتیب وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا تھا، جس کے بعد سے مہاراشٹرمیں سیاسی گھمسان جاری ہے۔

سال 2018 میں ٹھہرائے گئے تھے ذمہ دار

اس سے قبل مہاراشٹرمیں ہوئے تقریباً 70 ہزارکروڑکے مبینہ سینچائی گھوٹالے میں اے سی بی نے نومبر2018 میں سابق وزیراعلیٰ اوراین سی پی لیڈراجیت پوارکو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ مہاراشٹراینٹی کرپشن بیورو نے بامے ہائی کورٹ کوبتایا تھا کہ کروڑوں روپئے کے مبینہ سینچائی گھوٹالہ معاملے میں اس کی جانچ میں ریاست کے سابق نائب  وزیراعلیٰ اجیت پوار اوردیگرسرکاری افسران کی طرف سے بڑی چوک کی بات سامنے آئی ہے۔ یہ گھوٹالہ تقریباً 70000 کروڑروپئے کا ہے، جوکانگریس - این سی پی کے دوراقتدارمیں دیگرسینچائی اسکیموں کومنظوری دینے اورانہیں شروع کرنے میں مبینہ بدعنوانی سے منسلک ہے۔

اس سے قبل اجیت پوارنےکہا ہےکہ این سی پی - بی جے پی مل کرمہاراشٹرکومستحکم حکومت دیں گے۔ وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے ایک ہفتے کے بعد اتوارکوٹوئٹر پرسرگرم ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلےوزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئڑلیڈروں کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔ اس کےکچھ ہی دیربعد اجیت پوارنے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شرد پوارصاحب ہی ہمیشہ ہمارے لیڈررہیں گے۔ میں این سی پی میں ہوں اورہمیشہ این سی پی میں ہی رہوں گا۔ این سی پی اوربی جے پی کا اتحاد اگلے پانچ سال عوام کے مفاد میں کام کرے گا، ایک مستحکم حکومت بنےگی۔ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، بس آپ لوگوں کوتھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔

 

 
First published: Nov 25, 2019 03:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading