ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وزیر اعلیٰ گہلوت کا بی جے پی پر 'حملہ'، کہا۔ راجستھان میں حکومت گرانے کا کھیل پھر شروع ہونے والا ہے

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے تازہ بیان سے ایک بار پھر سیاسی ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں حکومت گرانے کا پھر سے کھیل شروع ہونے والا ہے، مہاراشٹر میں حکومت گرانے کی چرچا ہے۔

  • Share this:
وزیر اعلیٰ گہلوت کا بی جے پی پر 'حملہ'، کہا۔ راجستھان میں حکومت گرانے کا کھیل پھر شروع ہونے والا ہے
وزیر اعلیٰ گہلوت کی فائل فوٹو

 جئے پور۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (CM Ashok Gehlot) کے تازہ بیان سے ایک بار پھر سیاسی ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (CM Gehlot) نے کہا کہ راجستھان میں حکومت (Rajasthan Government) گرانے کا پھر سے کھیل شروع ہونے والا ہے، مہاراشٹر میں حکومت گرانے (Maharashtra Government) کی چرچا ہے۔ اجئے ماکن تو اس واقعہ کے گواہ رہے ہیں جب پچھلے دنوں وہ 34 دن ہوٹل میں ہمارے ارکان اسمبلی کے ساتھ رہے تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ہمارے ارکان اسمبلی ملے تھے۔ وہاں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان بھی بیٹھے ہوئے تھے اور ان سے ہمارے ارکان اسمبلی کی ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ بعد میں ہمارے ارکان اسمبلی نے آکر بتایا تھا کہ ہمیں شرم آتی ہے کہ کیسے وزیر داخلہ ہیں، وہ ہمارے ارکان اسمبلی سے کہہ رہے تھے کہ پانچ حکومتیں گرا دیں چھٹی بھی گرا دیں گے۔



گہلوت نے کہا کہ یہاں (جئے پور) تو اجئے ماکن، رندیپ سرجےوالا اور اویناش پانڈے آکر بیٹھ گئے۔ انہوں نے ہمارے لیڈروں (باغی) کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا تب جا کر حکومت بچ پائی۔ پورے راجستھان کے عوام چاہتے تھے کہ سرکار گرنی نہیں چاہئے۔ لوگ ہمارے ارکان اسمبلی کو فون کر کے کہتے تھے کہ آپ فکر مت کیجئے، چاہے دو مہینے لگ جائیں، لیکن سرکار نہیں گرنی چاہئے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 05, 2020 07:59 PM IST