اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان : گہلوت خیمے کے ممبران اسمبلی کی بغاوت پر کے سی وینوگوپال نے کہا: کسی کو نہیں دی گئی کلین چٹ

    راجستھان : گہلوت خیمے کے ممبران اسمبلی کی بغاوت پر کے سی وینوگوپال نے کہا: کسی کو نہیں دی گئی کلین چٹ ۔ فائل فوٹو ۔ Twitter

    راجستھان : گہلوت خیمے کے ممبران اسمبلی کی بغاوت پر کے سی وینوگوپال نے کہا: کسی کو نہیں دی گئی کلین چٹ ۔ فائل فوٹو ۔ Twitter

    Rajasthan News : کانگریس جنرل سکریٹری ( تنظیم) کے سی وینو گوپال نے بدھ کو واضح کیا کہ راجستھان کے تین پارٹی لیڈروں کو ڈسپلن شکنی کے معاملہ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور یہ معاملہ اب بھی تادیبی کمیٹی کے سامنے زیر غور ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajasthan | Jaipur
    • Share this:
      جے پور: کانگریس جنرل سکریٹری ( تنظیم) کے سی وینو گوپال نے بدھ کو واضح کیا کہ راجستھان کے تین پارٹی لیڈروں کو ڈسپلن شکنی کے معاملہ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور یہ معاملہ اب بھی تادیبی کمیٹی کے سامنے زیر غور ہے ۔ وینو گوپال نے یہاں جے پور ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس معاملہ میں دو وزرا سمیت تین لیڈروں کو کلین چٹ دئے جانے کی خبروں پر کہا کہ نہیں یہ خبر صحیح نہیں ہے ۔ یہ معاملہ ابھی تادیبی کمیٹی کے سامنے زیر غور ہے ۔ وہ ابھی اس پر غور کررہی ہے ۔ کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی ۔

      بتادیں کہ 25 ستمبر کو دہلی سے بھیجے گئے کانگریس آبزرور ملکا ارجن کھڑگے اور اجے ماکن نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر لیجلسیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی تھی ۔ حالانکہ گہلوت خیمے کے ممبران اسمبلی ایک طرح سے باغیانہ تیور اپنا رخ اپناتے ہوئے اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ۔ اس دوران ان سبھی نے شہری ترقی اور ہاوسنگ کے وزیر شانتی دھاریوال کی رہائش گاہ پر لگاتار میٹنگ کی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے: منوج سنہا


      یہ بھی پڑھئے: دہلی AIIMSپر سائبر اٹیک کے پیچھے چین کا ہاتھ، ہیک ہوئے پانچوں سرور کا ڈیٹا واپس ملا: ذرائع


      دھاریوال کی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد مممبران اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کی رہائش گاہ پر گئے اور اشوک گہلوت ، جو اس وقت کانگریس صدر کی دوڑ میں تھے، کی جگہ پر سچن پائلٹ کو نئے وزیر اعلی کے طور پر مقرر کرنے کے کسی بھی قدم کے خلاف ان سبھی نے سی پی جوشی کو استعفی سونپ دیا تھا ۔ پارٹی نے اس کو ڈسپلن شکنی مانتے ہوئے اسمبلی میں کانگریس کے چیف وہپ اور وزیر مہیش جوشی، شانتی دھاریوال اور دھرمیندر راٹھور کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا تھا ۔

      وہیں گونوگوپال سے جب ہندوستان ۔ چین سرحد تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اس اہم معاملہ پر بحث تک کو تیار نہیں ہے ۔ بہت ہی خراب صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا پورے ملک میں کامیاب رہی اور راجستھان میں شاندار چل رہی ہے ۔ یہ یاترا ان دنوں راجستھان سے گزر رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: