ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی :دہشت گرد جلیس انصاری لاپتہ ،ممبئی پولیس کررہی ہے تلاش،جلیس انصاری کیسابناڈاکٹربم؟

ملک بھر میں کئی سارے دھماکوں کے مقدمات میں ملوث دہشت گرد جلیس انصاری لاپتہ ہوگیاہے۔ انصاری اجمیر جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔

  • Share this:
ممبئی :دہشت گرد جلیس انصاری لاپتہ ،ممبئی پولیس کررہی ہے تلاش،جلیس انصاری کیسابناڈاکٹربم؟
دہشت جلیس انصاری

ملک بھر میں کئی سارے دھماکوں کے مقدمات میں ملوث دہشت گرد جلیس انصاری لاپتہ ہوگیاہے۔ انصاری اجمیر جیل میں سزا کاٹ رہے تھا۔ پولیس کے مطابق ، وہ پیرول پر باہر رہا ہوا تھا اور اپنے گھر والوں سے ملنے ممبئی گیا تھا۔لیکن پیرول ختم ہونے سے قبل ہی کنبہ کے افراد نے پولیس سےاس کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ انصاری نے ملک بھر میں 50 سے زیادہ بم دھماکے کیے۔ آئیے جانتے ہیں کہ جلیس انصاری کو 'ڈاکٹر بم' کیوں کہا جاتا ہے اوراس پر کیا الزامات عائد کیے گئے تھے۔


دہشت گرد جلیس انصاری کو ڈاکٹر بم کے نام سے جانا جاتا تھا۔ دراصل ، انصاری ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے ، لیکن مریض کا علاج کرنے کے بجائے ، انہوں نے بم دھماکوں میں مہارت حاصل کرلی تھی۔ اس نے ملک بھر میں 50 سے زیادہ سلسلہ وار دھماکے انجام دیئے ۔جس میں سینکڑوں بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد تو لوگوں نے اسےجلیس انصاری 'ڈاکٹر بم' کے نام سے مشہور ہوگیا تھا۔




انصاری ان دنوں اجمیر جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔سال 1993ء میں 5 اور 6 دسمبر کو انہوں نے راجستھان میں 6 مختلف مقامات پر بم دھماکے انجام دیئے ۔جہاں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ 1994 میں ، پہلی بار ، سی بی آئی نے راجدھانی ایکسپریس میں بم لگانے کے الزام میں انصاری کو گرفتار کیا۔انصاری پر بابری مسجد کے انہدام کے بعد پونے میں بم پلانٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے متعدد علاقوں میں بم نصب کیے۔ انصاری نے تجربے کے طور پر مالیگاؤں میں گرنا ندی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس معاملے میں عدالت نے اسے 10 سال قید کی سزا سنائی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر


ڈاکٹر بم سیمی اور انڈین مجاہدین جیسی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تھا۔ اور اس نے کئی افراد کو بم بنانے کی تربیت دی۔ انصاری کو راجستھان کی اجمیر سینٹرل جیل سے 21 دن کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا۔ جمعہ کے روز ، وہ جیل انتظامیہ کے سامنےخودسپردگی اختیار کرنے والاتھا۔ پیرول کی مدت کے دوران ، انصاری سے کہا گیا کہ وہ روزانہ صبح ساڑھے دس سے بارہ بجے کے درمیان اگریپڈا پولیس اسٹیشن آئیں ، لیکن وہ جمعرات کو مقررہ وقت پر نہیں پہنچا۔ ابھی تک سیکیورٹی ایجنسیوں کو جلیس انصاری کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔تاہم پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
First published: Jan 17, 2020 10:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading