ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: جالور میں کرنٹ کی زد میں آنے سے بس میں لگی آگ، 6 مسافروں کی موت

یہ واقعہ جالور کے مہیش پورا علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی جس کے بعد زخمیوں کو جودھپور کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

  • Share this:
راجستھان: جالور میں کرنٹ کی زد میں آنے سے بس میں لگی آگ، 6 مسافروں کی موت
راجستھان: جالور میں کرنٹ کی زد میں آنے سے بس میں لگی آگ، 6 مسافروں کی موت: فوٹو اے این آئی

جالور۔ راجستھان (Rajasthan) کے جالور میں گزشتہ رات بس میں آگ لگ جانے سے دردناک حادثے (Road Acident) میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی۔ مسافروں سے بھری بس بجلی کے تار کی زد میں آ گئی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں سوار مسافر جب تک کچھ سمجھ پاتے، سبھی آگ کی لپٹوں سے گھر گئے تھے۔ حادثے میں جہاں 6 مسافروں کی موت ہو گئی، وہیں 7 دیگر مسافر سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جالور کے مہیش پورا علاقے  (Maheshpura Area) میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی جس کے بعد زخمیوں کو جودھپور کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔


اطلاعات کے مطابق، مسافروں سے بھری ہوئی دو بسیں راستہ بھٹک گئیں اور ایک گاوں میں پہنچ گئیں۔ وہاں راستے میں بجلی کے تار جھولتے دیکھ کر ڈرائیور نے بس روک دی۔ بس کا کنڈکٹر بس کی چھت پر پہنچا اور ایک ڈنڈے کی مدد سے بجلی کے تار کو اوپر اٹھا کر بس کو نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران ڈنڈے سے بجلی کا تار جھٹک کر کنڈکٹر کے گلے میں اٹک گیا جس سے کنڈکٹر اور بس میں کرنٹ دوڑ گیا۔ کنڈکٹر جائے حادثہ پر ہی جھلس گیا۔ ساتھ ہی بس میں کرنٹ دوڑنے سے آگ لگ گئی۔



دیر شام کو بھیانک سڑک حادثہ ہو گیا

بتا دیں کہ ادھر راجستھان میں سڑک حادثات کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ پچھلے 14 جنوری کو خبر آئی تھی کہ جودھپور میں دیر شام کو بھیانک سڑک حادثہ ہو گیا۔ یہاں تیل سے بھرے ٹینکر اور ٹریلر میں زوردار تصادم ہو گیا۔ تصادم کے بعد ٹینکر میں لگی بھیانک آگ میں اس کا ڈرائیور زندہ جل گیا جب کہ ٹریلر کا ڈرائیور سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچی تقریبا نصف درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 17, 2021 08:37 AM IST