உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر کے تین کروڑ لوگوں تک امن کا پیغام پہنچانے کا کیا گیا عزم

    ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کے خلاف جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 15 روزہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

    ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کے خلاف جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 15 روزہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

    ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کے خلاف جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 15 روزہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کے خلاف جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 15 روزہ مہم چلائی جارہی ہے ۔ امن وانسانیت کے عنوان سے جاری مہم کے تحت ریاست کی 03 کروڑ آبادی تک جماعت اپنا یہ پیغام امن پہنچانا چاہتی ہے ، جس کے لئے عوامی سطح پر پروگرام کیے جا رہے ہیں ۔ مہم کی سرگرمیاں مرد و ں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی بڑے پیمانے پر جاری ہیں ۔
      اسی سلسلہ میں ناندیڑ میں حلقہ خواتین کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مسلم خواتین کے علاوہ غیر مسلم خواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام سے خطاب کے دوران ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ اسلام کے تئیں غیر مسلم خواتین کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ۔
      ادھر امن و انسانیت مہم کے تحت ممبئی میں منعقد پروگرام میں سچر کمیٹی کے سربراہ جسٹس راجندر سچرکو سدبھاونا ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی مولانا سید جلال الدین عمری نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں ایک مخصوص نظریہ کو مسلط کرنے کی شازش رچی جارہی ہے۔ ان حالات سے نمٹنے کیلئے جماعت اسلامی نے امن و انسانیت مہم کا آغاز کیا ہے ۔ تاکہ آپسی بھائی چارہ کو فروغ دیا جاسکے ۔
      First published: