اجمیر: خواجہ کی نگری اجمیرشریف میں ایک ہفتہ سے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پرجاری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ شہر سے باہر واقع کائیڈ وشرام استھلی جہاں عرس کے موقع پر ملک بھرسے آنے والے زائرین ٹھہرتے ہیں، وہاں جمعیۃ کا میڈیکل کیمپ ضرورتمندوں کے لئے بڑی راحت کا سبب بنا، کیوں کہ گرد ونواح میں کوئی ایسا میڈیکل انسٹالیشن موجود نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل 2050 زائرین نے اپنی بیماری کے وقت یہاں رجوع کیا اور مفت دوائیں حاصل کیں۔ نیزبڑی تعدا د ایسے لوگوں کی بھی تھی، جن کوسخت علالت کی وجہ سے’جمعیۃ ایمبولینس‘ کے ذریعہ ضلع اسپتال تک پہنچایا گیا۔
اس بارمریضوں کےلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا، خدمت کے لئے دوایمبولینس اور22 رضا کار شب وروزموجودرہے۔ خاص طورسے اس بارمظفر نگرسے اسکاوٹ تربیت یافتہ 12 نوجوانوں کی خدمت بھی حاصل کی گئی۔ جمعیۃعلماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اورمولانا شبیر احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء راجستھان سمیت جمعیۃ کے کئی عہدیداران بطورنگراں موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ فسادات معاملہ میں جمعیۃ علما ہند کی کوشش سے دونوجوان باعزت بریمولانا شبیر احمد نے کہا کہ درگاہ اجمیر شریف کے مختلف ذمہ داروں نے ہمارے کیمپ کا دورہ کیا ہے، وہ جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کو سراہتے ہیں جومسلسل مسلمانوں کے دونوں طبقوں کو قریب لانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید زین العابدین نے اسکاؤٹ تربیت یافتہ نوجوانوں کی چستی و پھرتی کی بھی ستائش کی جو مریضوں کی مدد میں پیش پیش رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاس گنج میں سبھی 31 دکانیں مسلمانوں کی جلائی گئیں اور 80 فیصد گرفتار بھی مسلمان ہی ہوئے : جمعیۃ علما ہنددرگاہ کے ذمہ داروں نے جمعیۃ کےسبھی کارکنان کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا اوردرگاہ آمد پران کی دستاربندی کی۔ درین اثناء جمعیۃعلماء بناس کانٹھا کا ایک وفد بھی یہاں کیمپ آیاجن میں عتیق الرحمن قریشی، عارف بھائی سلاٹ اورمولانا ابوالحسن پالن پوری آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیۃ علما ہند کے وفد کی راجناتھ سے ملاقات ، معصوم شہریوں حملے کو روکنے کے لیے خصوصی اقدام کا مطالبہ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔