உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمعیۃ علماء مہاراشٹر: ارشد مدنی کی جانب سے مسلم و غیر مسلم طلبا کو تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم

    مولانا سید ارشد مدنی: فائل فوٹو

    مولانا سید ارشد مدنی: فائل فوٹو

    اول مرحلہ میں 22لاکھ سے زائد کی رقم اعلیٰ پولس افسران کے ہاتھوں طلبہ میں تقسیم ،وظیفہ پانے والوں میں غیر مسلم طلبہ ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے آج ساؤتھ اورساؤتھ سینٹرل زون،ممبئی کے مسلم و غیر مسلم طلبہ کو تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کے لئے ریاستی دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ ،ممبئی میں ایک تقریب منعقد کی،جس میں محکمہ پولس کے اعلیٰ افسران اور جمعیۃعلماء کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

      اس تقریب میں معزز مہمانوں اور ذمہ داران جمعیۃعلماء کے بدست طلبہ کو 22لاکھ روپئے سے زائد رقم کا چیک دیا گیا ، جس میں ابتداء سے لیکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء شامل ہیں ۔
      اس موقع پر ڈپٹی پولس کمشنر آف پولس ژون نمبر 1منوج کمار شرما ،اے سی پی ڈونگری ڈویژن اویناش دھرم ادھیکاری اور جمعیۃعلماء کے عہدیداروں نے چیک لینے کے لئے آئے ہوئے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے تئیں بچوں میں جذبہ پیدا کرنے اور انکی نگرانی کی تلقین کی۔
      منوج کمار شرما(ڈی سی پی ژون نمبر1)نے اپنے خطاب میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور اس کے ذمہ داران کی بے لوث ملکی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت جمعیۃعلماء جو کام کر رہی ہے یہ قوم ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے والا ایک عمدہ قدم ہے ،اس کے لئے ہم سب کو اس تنظیم کے مشن میں بھر پور تعاون کرنا چاہئے۔
      First published: