ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ایئرٹیل اور ووڈا -آئیڈیا کسان تحریک کی آڑ میں جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف: جیو

Jio to TRAI:ریلائنس جیو نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں صارفین کو راغب کرنے کے لئے غیر اخلاقی طریقے اپنا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں کسان تحریک سے فائدہ اٹھانے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہیں۔

  • Share this:
ایئرٹیل اور ووڈا -آئیڈیا کسان تحریک کی آڑ میں جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف: جیو
ایئرٹیل اور ووڈا -آئیڈیا کسان تحریک کی آڑ میں جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف: جیو

ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی سے ووڈا -آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ذریعہ کسان تحریک کی آڑ میں اپنے صارفین کو غیر مناسب طریقے سے اپنی طرف سے کھینچنے اور اس کی شبیہ خراب کرنے شکایت کی ہے۔ ٹرآئی کے سکریٹری ایس کے گپتا کو لکھے گئے خط میں ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اتھارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ریلائنس جیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ووڈا- آئیڈیا اور ایئرٹیل کسان تحریک کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


ریلائنس جیو نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں صارفین کو راغب کرنے کے لئے غیر اخلاقی طریقے اپنا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں کسان تحریک سے فائدہ اٹھانے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہیں۔ ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو اس نے ٹرائی کو لکھے گئے ایک خط میں بھی اپنا اعتراض درج کیاتھا، لیکن اس کے باوجود دونوں کمپنیاں قانون کو نظر انداز کرکے اپنی منفی تشہیر کو برقرار رکھی ہوئی ہیں۔




خط میں جیو نے اپنے صارفین کو پورٹ کرکے غلط طریقے سے راغب کرنے کی کوششوں کی بھی مخالفت کی ہے۔ اس بارے میں ریلائنس جیو نے فوٹو اور ویڈیو شواہد بھی جمع کروائے ہیں۔
ووڈا- آئیڈیا اور ایئرٹیل اپنے آپ کو کسان دوست اور ریلائنس جیو کو کسان مخالف قرار دے کر اس تحریک کو مزید تقویت دینے کا کام کر رہی ہیں، اس سے ریلائنس جیو کی شبیہ مجروح ہو رہی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 14, 2020 11:36 PM IST