ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

انتظار ختم ، جیو فون 2 کی فلیش سیل کل سے ہوگی شروع ، ایسے کرسکتے ہیں آپ خریداری

کورٹی کی پیڈ والے جیو فون 2 کی فلیش سیل جمعرات یعنی 16 اگست سے2018 دو پہر 12 بجے سے شروع ہوگی ۔

  • Share this:
انتظار ختم ، جیو فون 2 کی فلیش سیل کل سے ہوگی شروع ، ایسے کرسکتے ہیں آپ خریداری
انتظار ختم ، جیو فون 2 کی فلیش سیل کل سے ہوگی شروع ، ایسے کرسکتے ہیں آپ خریداری

ریلائنس جیو کے جیو فون 2 کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے ۔ کورٹی کی پیڈ والے جیو فون 2 کی فلیش سیل جمعرات یعنی 16 اگست سے2018 دو پہر 12 بجے سے شروع ہوگی ۔ اس فون کو آپ جیو کی آفیشیل ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ جیو ڈاٹ کام سے خرید سکتے ہیں ۔

اگر یہ فون خریدنے کا ارادہ بنارہے ہیں تو اس کیلئے آپ کو صرف 2999 روپے خرچ کرنے ہوں گے ۔ اس فون میں آپ کو 2.4 انچ کا ڈسپلے اور 512 ایم بی کا ریم ملے گا ۔ اس کے علاوہ آپ کو 4 جی بی کا انٹرنل اسٹوریج بھی ملے گا ، جس کو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ اگر کیمرہ کی بات کریں تو فون کے ریئر اینڈ میں دو میگاپکسل کا پرائمری کیمرہ ہوگا ۔ جبکہ سیلفی کیلئے اس موبائل میں فرنٹ میں وی جی اے کیمرہ ہوگا ۔ یہ فون وائی فائی ، جی پی ایس ، بلیو ٹوتھ اور ایف ایم سے لیس ہوگا۔

جیو فون 2 میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی اور یہ کے اے آئی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا ۔ اس میں کورٹی کی پیڈ ہوگا ۔ اس فون میں وائس اسسٹنٹ کیلئے ایک ڈیڈیکیٹیڈ بٹن ہوگا ۔ یہ فون 24 ہندوستانی زبانوں کو سپورٹ کرے گا ۔ ساتھ ہی یہ وائس کمانڈ کو بھی سپورٹ کرے گا۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

First published: Aug 15, 2018 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading