ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: وزیر اعلی گہلوت کے بڑے بھائی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، پی پی ای کٹ پہن کر پہنچی ٹیم

اس سے کچھ پہلے ہی ای ڈی نے ریاست میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے قریبی کانگریس رہنماوں کے گھر بھی چھاپے مارے تھے۔

  • Share this:
راجستھان: وزیر اعلی گہلوت کے بڑے بھائی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، پی پی ای کٹ پہن کر پہنچی ٹیم
وزیر اعلی گہلوت کے بڑے بھائی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، پی پی ای کٹ پہن کر پہنچی ٹیم

جودھپور۔ راجستھان میں چل رہے سیاسی اتھل پتھل (Political crisis)  کے بیچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز جودھپور میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (CM Ashok Gehlot) کے بڑے بھائی اگرسین گہلوت کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران ای ڈی کی ٹیم پی پی ای کٹ پہن کر وہاں پہنچی۔ ای ڈی کی ٹیم وہاں دستاویزات کی جانچ میں جٹی ہے۔ ٹیم صبح تقریبا 11 بجے اگرسین گہلوت کے منڈور تھانے کے پیچھے نو میل واقع گھر پر پہنچی ہے۔ اس سے کچھ پہلے ہی ای ڈی نے ریاست میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے قریبی کانگریس رہنماوں کے گھر بھی چھاپے مارے تھے۔



کئی ریاستوں میں چھاپہ ماری کر رہی ہے ای ڈی
ذرائع کے مطابق، ای ڈی نے کئی ریاستوں میں چھاپے ماری شروع کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی فرٹیلائزر گھوٹالہ معاملہ کو لے کر کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت راجستھان سمیت گجرات، مغربی بنگال اور ممبئی میں بھی ای ڈی کے ذریعہ چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ گہلوت کے قریبی جودھپور کے قدآور لیڈر  اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ بدری رام جاکھڑ کے گھر پر بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی ہے۔

ای ڈی کی ٹیم پوری سیکورٹی کے ساتھ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بھائی اگرسین گہلوت کے ٹھکانوں پر پہنچی۔ ای ڈی کی ٹیم نے گہلوت کے منڈور واقع گھر کے ساتھ ہی ان کے پاوٹا واقع آفس اور دکان پر تلاشی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ کارروائی کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہتھیار بند جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 22, 2020 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading