ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

صفائی ملازمہ نے چھٹی مانگی انچارج نے کی جسمانی تعلقات بنانے کی مانگ، تو خاتون نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کر ڈالا ایسا۔۔۔

سن سٹی جودھپور کے شمالی نگر نگم (Northern Municipal Corporation) میں ایک صفائی انچارج کی شرمناک کرتوت (Shameful act) سامنے آئی ہے۔ صفائی انچارج کے ذریعے خاتون صفائی ملازم کو چھٹی دینے کے عوض عصمت مانگنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
صفائی ملازمہ نے چھٹی مانگی انچارج نے کی جسمانی تعلقات بنانے کی مانگ، تو خاتون نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کر ڈالا ایسا۔۔۔
سن سٹی جودھپور کے شمالی نگر نگم (Northern Municipal Corporation) میں ایک صفائی انچارج کی شرمناک کرتوت (Shameful act) سامنے آئی ہے۔ صفائی انچارج کے ذریعے خاتون صفائی ملازم کو چھٹی دینے کے عوض عصمت مانگنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

سن سٹی جودھپور کے شمالی  نگر نگم  (Northern Municipal Corporation)  میں ایک صفائی انچارج کی شرمناک کرتوت (Shameful act)  سامنے آئی ہے۔ صفائی انچارج کے ذریعے خاتون صفائی ملازم کو چھٹی دینے کے عوض عصمت مانگنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے سے غصے سے بھری خاتون  صفائی ملازم نے نگر نگم احاطے میں پی دیگر صفائی ملزموں کے ساتھ مل کر صفائی انچارج کی جم کر دھنائی کر ڈالی۔ نگر نگم انتظامیہ نے صفائی انچارج کو سسپینڈ کر دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق خاتون صفائی ملازم کا بھائی گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں داخل تھا۔ اس کی حالت بیحد نازک بنی ہوئی تھی۔ اس پر خاتون صفائی ملازم نے بھائی کے اسپتال میں داخل ہونے کا حوالی دیکر صفائی انچارج دھرمیندر سنگھ گہلوت سے چھٹی مانگی۔ الزام ہے کہ اس پر دھرمیندر گہلوت نے صفائی ملازم سے چھٹی کے بدلے دوستی کرنے اور جسمانی تعلقات بنانے کا مطالبہ کر ڈالا۔ وہیں دوسری طرف اسپتال میں زیر علاج خاتون صفائی ملازمہ کے بھائی کی موت ہو گئی۔ اس پر خاتون نے غصے میں آکر نگر نگم احاطے میں ہی اپنی دیگر خاتون صفائی ملازمہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر صفائی انچارج دھرمیندر سنگھ گہلوت کی جم کر پٹائی کر دی۔


ملزم فرار

اس سے وہاں اچھا خاصہ ہنگامہ ہوگیا۔ بعد میں صفائی انچار دھرمیندر موقع سے فرار پوگیا۔ خاتون صفائی ملازمہ نے نگر نگم انتظامیہ کو اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ اس نے بتایا کہ صفائی انچارج دھرمیندر سنگھ گہلوت اس سے فون پر فحش باتیں اور دوستی کرنے کا دباؤ بناتا ہے۔ اس سے پریشان ہوکر ا س نے گندی باتیں موبائل میں ریکارڈ کر لیں۔

صفائی انچارج سسپینڈ
نگر نگم میں صفائی انچارج کی پٹائی کے بعد فورا کارروائی کرتے ہوئے دھرمیندر سنگھ گہلوت کو سسپینڈ کر دیا گیا۔ والمیکی سماج پولیس انتظامیہ سے بھی ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 19, 2021 02:34 PM IST