جوناگڑھ ۔ گجرات کے جوناگڑھ میں ایک صحافی کا وحشیانہ قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک صحافی کو اس کے آفس میں ہی گھس کر چاقوؤں سے گود كر قتل کر دیا گیا۔ قاتل نے صحافی پردھاردار چاقو سے کئی وار کئے، جس سے اس کی موت ہو گئی۔
واردات کی معلومات ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے جسم پر چاقو کے کئی گہرے زخم ہیں۔ جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ فی الحال پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر صحافی کشور کے قتل کے پیچھے کی وجہ کیا ہے؟ قتل کا الزام بی جے پی رہنما کے بیٹے پر ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جے ہند اخبار کے بیورو چیف کشور دوے کا اس وقت قتل کر دیا گیا، جب وہ اپنے آفس میں کام کر رہے تھے۔ بدمعاشوں نے وحشیانہ طریقہ سے نوجوان صحافی پر کئی وار کئے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔