உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے معاملے پرقوم سے خطاب کریں مودی:بیدی

    نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے عدم رواداری کے خلاف اٹھ رہی آوازوں میں اپنی آواز ملاتے ہوئے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس موضوع پر ملک کو خطاب کرنا چاہیے۔

    نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے عدم رواداری کے خلاف اٹھ رہی آوازوں میں اپنی آواز ملاتے ہوئے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس موضوع پر ملک کو خطاب کرنا چاہیے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے عدم رواداری کے خلاف اٹھ رہی آوازوں میں اپنی آواز ملاتے ہوئے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس موضوع پر ملک کو خطاب کرنا چاہیے۔


      مسٹر بیدی نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مسٹر مودی کے ایک خیر خواہ کی حیثیت سے میں سوچتا ہوں کہ عدم رواداری میں اضافے سے متعلق ملک کو خطاب کرنے کا وقت ہے۔


      قابل ذکر ہے کہ مسٹر بیدی کا یہ تبصرہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ا س بیان کے ٹھیک ایک دن بعد آیا ہے جس میں مسٹر خان نے ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے خلاف تشویش ظاہر کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انھیں دوسرے ملک منتقل ہونے کا مشورہ دیاتھا ۔

      First published: