کنگنا کے ممبئی پہنچنے سے پہلے دفتر میں بی ایم سی کی توڑ پھوڑ، کارروائی کے خلاف بامبے ہائی کورٹ پہنچیں اداکارہ
کنگنا کے دفتر میں توڑ پھوڑ
کنگنا رانوت کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم ایس کے عملہ نے کنگنا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کنگنا رانوت آج دوپہر ممبئی پہنچنے والی ہیں۔ کنگنا رانوت کا یہ دفتر اسی سال جنوری میں 48 کروڑ کی قیمت سے بن کر تیار ہوا ہے جس پر اچانک ایک دن پہلے بی ایم سی افسران نے ایک نوٹس چسپاں کر دیا۔
ممبئی۔ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم ایس (BMC) کے عملہ نے کنگنا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کنگنا رانوت آج دوپہر ممبئی (Mumbai) پہنچنے والی ہیں۔ کنگنا رانوت کا یہ دفتر اسی سال جنوری میں 48 کروڑ کی قیمت سے بن کر تیار ہوا ہے جس پر اچانک ایک دن پہلے بی ایم سی افسران نے ایک نوٹس چسپاں کر دیا۔ کنگنا کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 24 گھںٹے کا وقت دیا گیا تھا اور 24 گھنٹے گزرتے ہی بی ایم سی نے توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی بیچ، بی ایم سی کی اس کارروائی کے خلاف کنگنا رانوت بامبے ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں۔ اس معاملہ پر 12.40 بجے سماعت ہو گی۔
پچھلے دنوں ممبئی کا موازنہ پی او کے سے کرنے کے پیش نظر حکمراں پارٹی شیوسینا (Shiv Sena) ان کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ شیوسینا کی خاتون کارکنان کے مظاہرہ کے سامنے آئے ایک ویڈیو میں کنگنا کی تصویر کو چپل مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی شیوسینا کے اہم لیڈر سنجے راوت نے بھی کنگنا کو ممبئی نہ آنے کی صلاح دی تھی۔
کنگنا رانوت کا دفتر
کنگنا رانوت کے دفتر پر لگے نئے نوٹس میں بتایا گیا تھا کہ کنگنا رانوت کو پہلے نوٹس کے ذریعہ 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے سات دن کا وقت مانگا تھا۔
As I am all set for Mumbai Darshan on my way to the airport,Maha government and their goons are at my property all set to illegally break it down, go on! I promised to give blood for Maharashtra pride this is nothing take everything but my spirit will only rise higher and higher. pic.twitter.com/6lE9LoKGjq
ممبئی آنے سے پہلے کنگنا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ میرے آنے سے پہلے ہی مہاراشٹر حکومت اور اس کے غنڈے میرے آفس کے باہر پہنچ گئے ہیں اور اسے گرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے بدھ کی صبح اپنے دفتر کے باہر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ '' میں وعدہ کرتی ہوں کہ مہاراشٹر کے فخر کے لئے خون دینے کو تیار ہوں۔ یہ کچھ نہیں ہے، چاہے تو سب کچھ چھین سکتے ہو لیکن میرے احساسات مسلسل بلند ہوتے جائیں گے''۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔