உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنہیا کمارکے لئے دھماکہ خیز مادہ سے بھرا پارسل اور دھمکی آمیز خط برآمد

    پونے۔  انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ( ایف ٹی آئی آئی) کے پونے واقع دفتر میں کسی نامعلوم شخص نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو دھمکی آمیز ایک خط، دھماکہ خیز مادہ اور دھماکہ خیز پاؤڈر رکھا ایک پارسل بھیجا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پونے۔  انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ( ایف ٹی آئی آئی) کے پونے واقع دفتر میں کسی نامعلوم شخص نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم یونین کے صدر کنہیا کمار کو دھمکی آمیز ایک خط، دھماکہ خیز مادہ اور دھماکہ خیز پاؤڈر رکھا ایک پارسل بھیجا ہے۔
      خط میں ایف ٹی آئی آئی ڈائریکٹر کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کنہیا کو انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بھوپندر كیتھولا نے کہا، ’’پارسل کل شام کو ملا اور اسے مشتبہ پائے جانے پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی۔

      پونے پولیس کے جوائنٹ کمشنر سنیل رامانند نے کہا، ’’یہ پارسل ٹھیک ویسا ہی ہے جیسا پہلے سنبھاجي بریگیڈ کے دفتر کو بھیجا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پارسل کے مواد کی جانچ کی تو اس میں ایک چھوٹا دھماکہ خیز مادہ اور سفید پاؤڈر ملا، جس کے دھماکہ خیز ہونے کا شبہ ہے۔ اسے مزید تحقیقات کے لئے فورنسک لیب بھیجا گیا ہے۔ ہم دکن پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں‘‘۔

      First published: