உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب کرن جوہر کا چھلكا درد ، کہا : ہندوستان میں اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت سب سے بڑا مذاق

    جے پور : بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے ملک میں اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت کو سب سے بڑا مذاق بتایا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور : بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے ملک میں اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت کو سب سے بڑا مذاق بتایا ہے۔

      کرن جوہر نے جے پور لٹریچر فیسٹیول کے پہلے دن شوبھا ڈے کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہندوستان میں اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت ایک مذاق ہے ۔ ان کی سوانح عمری این انسوٹیبل بوئے کی مصنفہ پونم سکسینہ بھی کرن کے ساتھ موجود تھیں۔

      کرن جوہر نے اپنا دردبیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بولنے کی آزادی نہیں ہے۔ یہاں نجی بات چیت پر ہی جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ آپ کسی کی ذاتی زندگی پر کچھ بول نہیں سکتے۔ نجی بات چیت پر بھی جیل ہو سکتی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ وہ جے پور آئے ہیں، پتہ نہیں کوئی ان کے خلاف قانونی نوٹس بھیج دے۔ اس دوران کرن جوہر نے اپنی فلموں کے تجربے بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کئے۔

      کرن نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی مذاق لگتی ہے۔ آج میرے جیسے فلم ڈائریکٹر کو ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کسی بات پر کوئی نوٹس نہ تھما دے۔ ایسے ہی ایک کیس میں میں 14 سال سے قانون جنگ لڑ رہا ہوں۔

      First published: