بنگلور: کرناٹک (Karnataka) میں ٹماٹر کا ایک تاجر محکمہ انکم ٹیکس کے فرضی چھاپے کا نشانہ بن گیا۔ یہاں لٹیروں نے تاجر کے گھر سے 35 لاکھ روپے کی نقدی اور 20 لاکھ روپے کے زیورات کا صفایا کر دیا۔ یہی نہیں ملزموں نے گھر والوں کو ڈرایا دھمکایا اور باندھ کر فرار ہو گئے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی جانکار شخص نے یہ جرم انجام دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق معاملہ کولار کے بائر گوڈا ایکسٹینشن علاقے کا ہے۔ یہاں خود کو افسر بتاتے ہوئے کچھ لوگ ٹماٹر کے تاجر اور اے پی ایم سی کے سابق صدر رمیش کے گھر پہنچے۔ ملزموں نے اہل خانہ کو بتایا کہ انہیں گھر کی چھان بین کے احکامات ملے ہیں۔ معاملہ مشکوک نہ لگنے پر رمیش نے افسران کو گھر میں گھسنے کی اجازت دی، لیکن بعد میں اسے شک ہو گیا۔
خبر ہے کہ 6 ملزمین نے شناخت کے طور پر گھر والوں کو کچھ فائلیں دکھائیں، جن میں سی بی آئی کا ذکر تھا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ہی ملزم نے گھر والوں سے رقم اور دیگر قیمتی اشیاء کے بارے میں مبینہ طور پر پوچھ گچھ کی۔ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، رمیش، اس کی بیوی اور ان کے بیٹے نے سوالات کے جوابات دیے اور معلومات شیئر کیں کہ رقم اور زیورات کہاں رکھے ہیں۔
حلانکہ جب بدمعاشوں نے رقم جمع کرنے کے بعد پیکنگ شروع کی تو رمیش کو شک ہوا اور پولیس کی عدم موجودگی پر سوال کیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے گھر والوں کو چاقو سے ڈرایا اور تینوں کو پوجا روم میں رسیوں سے باندھ دیا۔ اس کے بعد وہ سی سی ٹی وی کو نقصان پہنچا کر وہاں سے چلے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کولاس کے ایس پی دیوراج موقع پر پہنچے اور رمیش اور اس کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رمیش ٹماٹر کا تاجر ہے اور چٹ فنڈ کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر دفتر سے تقریباً 35 لاکھ روپے دو پہیہ گاڑی میں لے کر گھر پر رکھے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔