ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیجریوال کا دعوی ، تشہیر کی مد میں 526 نہیں ، محض 76 کروڑ روپے کئے گئےخرچ

پنجی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے تشہیر کی مد میں 526 کروڑ روپے نہیں بلکہ محض 76 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2016 12:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا دعوی ، تشہیر کی مد میں 526 نہیں ، محض 76 کروڑ روپے کئے گئےخرچ
پنجی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے تشہیر کی مد میں 526 کروڑ روپے نہیں بلکہ محض 76 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔

پنجی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے تشہیر کی مد میں 526 کروڑ روپے نہیں بلکہ محض 76 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔ پنجی میں اخبارات کے ایڈیٹرز کے ساتھ بات چیت میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ہم نے تشہیر میں 526 کروڑ روپے خرچ کئے۔ یہ مکمل طور سے غلط ہے۔ ہم نے محض 76 کروڑ روپے کی رقم ہی خرچ کی ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے تمام محکموں کے اشتہارات پر کئے گئے اخراجات وزیر اعظم کے لباس پر کئے جانے والے اخراجات سے کم ہی ہیں۔ میڈیا پر غلط حقائق پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اشتہارات کی مد میں ہماری حکومت نے526 كروڑ روپے خرچ کئے ہیں جبکہ اصل میں یہ 76 کروڑ روپے ہے۔

میڈیا میں دہلی کے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں 400 فیصد کا اضافہ کئے جانے کی خبریں مسلسل دکھاکر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

First published: Jul 01, 2016 12:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading