ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیرل کے گورنر نے پیش کی مثال، کارکی رفتارحد سے باہرجانے پرجرمانے کی ادائیگی

کیرل کے گورنر پی سداشیوم نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے اپنے دفتر سے دو ماہ پہلے ان کی سرکاری گاڑی کے اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں عائد جرمانے کی رقم کی ادائیگی کرنے کوکہا ہے۔

  • Share this:
کیرل کے گورنر نے پیش کی مثال، کارکی رفتارحد سے باہرجانے پرجرمانے کی ادائیگی
کیرل کے گورنر پی سداشیوم نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے اپنے دفتر سے دو ماہ پہلے ان کی سرکاری گاڑی کے اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں عائد جرمانے کی رقم کی ادائیگی کرنے کوکہا ہے۔

کیرل کے گورنر پی سداشیوم نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے اپنے دفترسے دو ماہ پہلے ان کی سرکاری گاڑی کے اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں عائد جرمانے کی رقم کی ادائیگی کرنے کے لئے کہا ہے۔


راج بھون کے افسر نے بتایا کہ ہندوستان کے سابق چیف جسٹس سداشیوم اس وقت اپنی گاڑی مرسڈیز بنج میں سوارنہیں تھے، اس کے باوجود انہوں نے جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیا۔ راج بھون ذرائع کے مطابق اس گاڑی کو 7 اپریل کو یہاں کے ایک مصروف علاقے کے ویلّاینبم - کودیارمارگ پرمتعین رفتار سے زیادہ پر چلتے ہوئے پایا گیا تھا۔


 


کارڈرائیورکے ذریعہ کئےگئے تیزرفتار کے حد کی خلاف ورزی کو سڑک پرلگے رفتار کنٹرول کی شناخت کرنے والے کیمرے نے پکڑا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے حال ہی میں راج بھون کو چالان بھیجا تھا۔

بغیر کسی لاگ لپیٹ کے گورنر نے اپنے دفتر کے ملازمین کو ضابطے پرعمل کرتے ہوئے ایم وی ڈی کو جلد جرمانے کی رقم 400 روپئے بھیجنے کے لئے کہا ہے۔ راج بھون کے ایک افسر نے بتایا کہ گورنراس گاڑی میں سوار نہیں تھے، جب کار نے ضابطے کی خلاف ورزی کی۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کارکو ایندھن بھرنے کے لئے لے جایا جارہا تھا۔ گورنر کے سکریٹری نے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کردی۔ گورنر کے اس قدم کو مثبت بتاتے ہوئے ریاست کے ٹرانسپورٹ کمشنر کے پدما کمار نے کہا کہ اس سے ریاست کے لوگوں کو قانون پرعمل کرنے کی ترغیب ملے گی۔

 

 
First published: Jul 05, 2018 08:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading