ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پلیٹ فارم میں پھنسا نوجوان لیکن دوست نے نہیں چھوڑا ہاتھ ، دیکھیں خوفناک ویڈیو

ممبئی کے قریب کھاپولی ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسا حادثہ ہوا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے

  • Share this:
پلیٹ فارم میں پھنسا نوجوان لیکن دوست  نے نہیں چھوڑا ہاتھ ، دیکھیں خوفناک ویڈیو
ممبئی کے قریب کھاپولی ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسا حادثہ ہوا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے

آپ نے ریلوے پلیٹ فارم پر کئی حادثات دیکھے ہوں گے۔ زیادہ تر حادثات میں لوگوں کی جان چلی گئی ہوگی لیکن کچھ بچ بھی جاتے ہیں۔ ممبئی کے قریب کھاپولی ریلوے  اسٹیشن پر بھی  ایک ایسا حادثہ ہوا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ دراصل اس ویڈیو میں ایک نوجوان ٹرین پکڑنے کے دوران پلیٹ فارم اور پٹری کے بیچ پھنس گیا۔ اسی دوران ٹرین آگئی، لیکن غنیمت یہ رہی کہ اس کے دوست نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔


ٹرین پلیٹ فارم اور پٹری کے بیچ پھنسے شخص کے اوپر سے ٹرین گزری لیکن اسے کچھ نہیں ہوا، کیوں کہ اس کے دوست نے ہاتھ نہیں چھوڑا۔ اگر دوست ہاتھ چھوڑ دیتا تو نوجوان کی موت طے تھی۔


ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ نوجوان کے پاس سے تیز رفتار ٹرین گزر رہی ہے۔ دوست نیچے گرے دوست سے اس کا ہاتھ نہ چھوڑنے کے لئے بار بار کہہ رہا ہے۔ تقریبا 44 سیکنڈ  بعد اس نوجوان کو ٹرین کے گزرنے کے بعد اوپر لایا گیا۔ خبروں کے مطابق یہ ویڈیو 23 دسمبر کا ہے۔ امت شیڈنگے نامہ یہ شخص کھاپولی اسٹیشن پر 5 دوستوں کے ساتھ رات کو ٹرین میں چڑھنے میں پھسل گیا تھا۔  وہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے بیچ پھنس گیا۔ اور اس کے گرتے ہی ٹرین چلنے لگتی ہے۔

First published: Dec 27, 2018 11:26 AM IST