کوٹا ضلع کے اٹاوہ قصبہ میں دن دہاڑے ایک شخص نے چاقو سے گلا ریت کر خاتون ٹیچر کا قتل کردیا۔ ملزم نے ٹیچرپرچاقو سے کئی حملے کئے اورپھرفرارہوگیا۔ خاتون ٹیچر کے قتل کے پیچھے پولیس نے اس کے شوہرپرشک ظاہرکیا ہے۔ واردات کے بعد پولیس خاتون کے شوہرکی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن پہلے ٹیچرراج کنورناگرنے اٹاوا تھانے میں اپنے شوہرپرشک کرنے اورپریشان کرکے مارپیٹ کرنے کی رپورٹ دی تھی، جس کے بعد دو دن پہلے پولیس نے شوہرکوگرفتارکرلیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آورنے حادثہ کو قصبے کے ایک پرائیویٹ اسکول کے سامنے انجام دیا۔ مردہ ٹیچرراج کنورناگر اپنے بچے کی ٹرانسفرسرٹیفکیٹ (ٹی سی) لینے کے لئے اسکول گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران ملزم نے ٹیچرپر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے ٹیچراوراس کے ساتھ آئے ایک اسکولی طالب علم کی آنکھوں میں مرچی ڈالی پھراس کے بعد ٹیچرپرچاقو سے حملہ کرکے اس کا گلا ریت کرقتل کردیا۔ اس کے بعد خاتون کے جسم پرکئی جگہ چاقومارکرفرارہوگیا۔
واقعہ کے بعد قصبے میں سنسنی پھیل گئی۔ ہلاک ہونے والی ٹیچرریاستی سینئر سیکنڈری اسکول میں لیکچرر کے عہدے پر گزشتہ دو سال سے خدمات انجام دے رہی تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد الگ الگ ٹیمیں تشکیل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔