உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی: گھاٹ کوپر میں شدید بارش کے درمیان Landslide کا واقعہ، موقع پر پہنچیں فائر بریگیئڈ

    Youtube Video

    Mumbai Rain: برہان ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (BEST) کے پی آر او نے کہا کہ ممبئی میں مسلسل بارش اور اس کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے پیش نظر، سیون روڈ نمبر 24، شیل کالونی اور چیمبور میں کل 8 روٹ ڈائیورشن کیے گئے ہیں۔

    • Share this:
      مہاراشٹر کی راجدھانی پنچشیل نگر کے گھاٹ کوپر میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ برہان ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (BEST) کے پی آر او نے کہا کہ ممبئی میں مسلسل بارش اور اس کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے پیش نظر، سیون روڈ نمبر 24، شیل کالونی اور چیمبور میں کل 8 روٹ ڈائیورشن کیے گئے ہیں۔

      ممبئی میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 95.81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سیون سرکل کو شدید پانی کے بھراؤ کا سامنا ہے۔ سی ایم ایکناتھ شندے نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نگرانی رکھیں اور این ڈی آر ایف کے دستوں کو تیار رکھیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، "ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش کے پیش نظر، سی ایم ایکناتھ شندے نے چیف سکریٹری منو کمار سریواستو کے ساتھ بات چیت کی اور تمام متعلقہ اضلاع کے گارڈین سکریٹریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔"




      بوریولی، کاندیولی میں بھی کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے اندھیری سب وے کو بند کرنا پڑا۔ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ممبئی میں جمعہ تک بارش کا امکان ہے۔ ممبئی انتظامیہ نے این ڈی آر ایف کی 5 ٹیموں کو میدان میں اتارا ہے۔ محکمہ موسمیات Meteorological Department نے کہا کہ ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95.81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اس کے مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بالترتیب 115.09 ملی میٹر اور 116.73 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

      Kanpur Violenceکیس میں پولیس کو بڑی کامیابی، ایک ماہ سے مفرور کراؤڈ فنڈنگ ​​کا ملزم گرفتار

       

      Deepika Padukone سے کھلے عام لوگوں نے کہا کچھ ایسا، اداکارہ بولیں، میں شادی شدہ ہوں

      محکمہ موسمیات نے تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، رتناگیری، سندھو درگ، پونے، بیڈ، لاتور، جالنا، پربھنی اور بہت سے دوسرے علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ممبئی میں پانی فراہم کرنے والے 7 آبی ذرائع میں پانی کا بھنڈار 13 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ ہفتے تک 11 فیصد تھا۔ میونسپل حکام نے بتایا کہ شدید بارش کے بعد پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے ممبئی میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آنے والے دنوں میں شدید بارش ہوگی۔ کونکن خطہ میں 8 جولائی تک بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: