ہوم » نیوز » No Category

قانونی بیداری کے لئے جمعیتہ علماء کی جانب سے ناندیڑ میں جلسہ عام کا انعقاد

جمعیتہ علماء نے پورے مہاراشٹر میں قانونی بیداری کی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کے تحت ناندیڑ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 05, 2016 11:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قانونی بیداری کے لئے جمعیتہ علماء کی جانب سے ناندیڑ میں جلسہ عام کا انعقاد
جمعیتہ علماء نے پورے مہاراشٹر میں قانونی بیداری کی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کے تحت ناندیڑ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

ناندیڑ۔ قانونی معلومات کی کمی کے سبب کئی نوجوان جانچ ایجنسیوں کی جال میں پھنس جاتے ہیں ۔ اس مسئلے کے حل کے لئے جمعیتہ علماء نے ریاست بھر میں قانونی بیداری کی مہم شروع کی ہے ۔ اس مہم کے تحت ناندیڑ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں قانونی ماہرین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے حقوق سے واقف کروایا ۔


داعش سے تعلق کے الزام میں مراٹھواڑہ کے مختلف مقامات سے اب تک کئی مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جانچ ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں پر سوالات اٹھتے رہے ہیں ۔ خاص طورپر مسلم سماج میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ قانونی معلومات کی کمی کی وجہ سے بے گناہوں کی گرفتاریاں ہوتی ہیں ۔ اس مسئلے کے حل کے لئے جمعیتہ علماء نے قانونی بیداری کی مہم شروع کی ہے ۔


جانچ ایجنسیوں کی جانب سے پچھلے دنوں پربھنی میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔اب یہ معاملہ اورنگ آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ پربھنی کے مسلم نوجوانوں کے لئے جمعیتہ علماء کی جانب سے کی جارہی کوششوں کے بارے می ایڈوکیٹ تہور پٹھان نے بتایا کہ وہ جوبے گناہ  ہیں، ان کو با عزت بری کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔مہاراشٹر میں ان دنوں مسلم ریزرویشن کولیکر بھی کافی ہلچل دیکھی جارہی ہے ۔ مراٹھا ریزرویشن کی طرز پر مسلم ریزرویشن کے لئے بھی احتجاجی تحریک چلانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں جمعیتہ علماء نے بھی اپنی ایک حکمت عملی بنائی ہے ۔ مسلم ریزرویشن کے معاملے میں جمعیتہ علماء مختلف ملی و سماجی تنظیموں کولیکر کام کرنا چاہتی ہے اور اس تحریک کو سیاسی جماعتوں سے دور رکھنا چاہتی ہے تاکہ مسلم ریزرویشن کے مسئلہ کو سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست کا حصہ بنانے کی کوشش نہ کرپائیں ۔

First published: Oct 05, 2016 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading