உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتخابی رجحانات سے نئی بلندیوں پر شئیر بازار، سینسیکس۔ نفٹی میں بھاری اچھال

    انتخابی رجحانات سے نئی بلندیوں پر شئیر بازار، سینسیکس۔ نفٹی میں بھاری اچھال

    لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں مرکز میں مودی حکومت کے دوبارہ سرکار بنانے کے اشاروں سے اسٹاک مارکیٹس نے جمعرات کو لمبی چھلانگ لگائی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں مرکز میں مودی حکومت کے دوبارہ سرکار بنانے کے اشاروں سے اسٹاک مارکیٹس نے جمعرات کو لمبی چھلانگ لگائی۔ سینسیکس 40 ہزار اور نفٹی 12 ہزار کے پار نکل گئے۔ کاروبار کا آغاز مستحکم انداز میں ہوا۔ سینسیکس فی الحال 891.16 پوائنٹس کی زوردار تیزی کے ساتھ 40001.37 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی نفٹی 267.60 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 12005.50 پوائنٹس پر ہے۔
      لوک سبھا انتخابات میں 542 نشستوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 291 اور کانگریس 51 سيٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ بی جے پی کی اتحادی پارٹیاں شیوسینا، جنتا دل یونائٹیڈ اور لوک جن شکتی پارٹی بھی اچھی برتری بنائے ہوئے ہیں۔
      First published: