جے پور : جودھپور میں قبرستان کی اراضی پرنا جائز قبضہ اور لیز جاری کرنے کے معاملے میں لوک آیکت جسٹس ایس ایس کوٹھاری نے جودھپور ضلع کلکٹر سے جواب طلب کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قبرستانوں کا سروے کروا کر زمینی حقیقت اور اصلیت پیش کی جائے۔
غور طلب ہے کہ جودھپور میں تقریبا 11 قبرستانوںکی اراضی پر نا جائز قبضہ کیا جاچکا ہے۔ قبرستان بچاو جدوجہد کمیٹی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی تھی۔
اس معاملے میں لوک آیکت کی جانب سے وقف املاک کے گزٹ کے مطابق آمدنی ، ریکارڈ میں درج جگہ ، معائنہ رپورٹ، جودھپورکی وقف جائیدادوں کے تفصیلی سروے کی صورتحال یا پیش رفت رپورٹ اور جودھپور شہر میں واقع وقف جائیدادوں پرناجائز قبضہ اور ان پر کی جا رہی کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ ای ٹی وی نے کچھ دنوں پہلے ہی اس معاملہ کو کافی سنجیدگی کے ساتھ اٹھایا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔