اورنگ آباد۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے Raj Thackeray نے ایک بار پھر وارننگ دی ہے کہ اگر 3 مئی اور اس کے بعد مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائیں Loudspeaker نہیں ہٹائے گئے تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اتوار کو اورنگ آباد میں ایک بار پھر دہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے 3 مئی تک دی گئی ڈیڈ لائن پر قائم ہیں۔ دیر شام یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے کہا، "مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے دی گئی 3 مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد جو کچھ ہوتا ہے اس کے لیے میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔" ایم این ایس MNS سربراہ نے کہا کہ 4 مئی سے تمام ہندو مساجد کے اوپر سے دوگنی آواز میں لاؤڈ اسپیکر سے ہنومان چالیسہ بجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ (مسلمان) اچھی طرح سے نہیں سمجھتے ہیں تو ہم انہیں مہاراشٹر کی طاقت دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کا شور مذہبی نہیں سماجی مسئلہ ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ تمام لاؤڈ اسپیکر (مساجد کے اوپر) غیر قانونی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ کوئی سنگیت پروگرام ہے جس میں اتنے لاؤڈ اسپیکر استعمال کیے جا رہے ہیں؟ ٹھاکرے نے کہا کہ اگر اتر پردیش کی حکومت لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا سکتی ہے تو پھر ان کے چچیرے بھائی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت کو کو ایسا کرنے سے کیا روک رہا ہے۔
غقر طلب ہے کہ راج ٹھاکرے Raj Thackeray نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیوسینا کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے 3 مئی سے پہلے مساجد Mosque سے لاؤڈ اسپیکر Loudspeaker نہیں ہٹائے تو MNS کارکنان مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے کیونکہ لاؤڈ اسپیکر ہر کسی کو پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ ٹھاکرے نے کہا، 'وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنا چاہیے۔' انھوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے قانون لایا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
Healthy diet for summer: گرمیوں بیماری سے بچنے کیلئے ضرور لیں یہ غذائیں، کریں گی فائدہٹھاکرے نے اس تنقید کا جواب دیا کہ وہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر حملہ کرتے تھے لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نوٹس موصول ہونے کے بعد ان کے سر بدل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ ان کا سیاسی موقف تبدیل ہو تا رہا ہے۔ ایم این ایس سربراہ نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت نے کوئی غلط فیصلہ لیا تو وہ اس پر دوبارہ تنقید کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار پر ذات پات کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں آئے روز نئے نئے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ اس وقت مذہبی مقامات پر لگے لاؤڈ اسپیکر زیر بحث ہیں۔ سپریم کورٹ (supreme court of india) نے کہا ہے کہ مذہب کی آزادی کسی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتی۔ جو لوگ آواز نہیں سننا چاہتے انہیں سننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ اذان دینا مذہبی آزادی کا حق ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا نہیں ۔ شور کو محدود کرنے کے لیے کچھ اصول بنائے گئے ہیں جن کے مطابق رہائشی علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر loudspeakers کی آواز دن کے وقت 55 ڈیسیبل اور رات کے وقت 45 ڈیسیبل ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Airportپر سامان میں پیک ملی ایسی چیز دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش، سکیورٹی اہکار بھی ہکا۔بکاEvery state has different laws governing sound: ہر ریاست میں آواز sound کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف قوانین ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ریاست کے اندر، مختلف علاقوں کے لیے شور کنٹرول کے لیے مختلف اصول ہیں۔ ان اصولوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جاتا۔ ان کے بارے میں معلومات بھی عام لوگوں کو کم ہی ہے۔ مذہب میں لاؤڈ اسپیکر کی ضرورت نہیں۔ مذہب کوئی بھی ہو اس پر اس طرح عمل کیا جائے کہ دوسروں کو اس سے تکلیف نہ ہو۔ لاؤڈ اسپیکر کی آواز سے صوتی آلودگی پیدا ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اس لیے اس پر پابندی ضروری ہے۔ اس کا اطلاق تمام مذاہب پر یکساں ہونا چاہیے۔
لاؤڈ اسپیکر سے آنے والی آوازیں sound گھر میں موجود بیمار اور پڑھنے والے بچوں کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے مذہبی آزادی کے نام پر من مانی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی مذہب یا مذہب دوسروں کو تکلیف دینے کے لیے نہیں بنایا گیا۔ اپنی روایات پر عمل کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہماری باہمی محبت اور ہم آہنگی برقرار رہے۔ اگر کسی چیز سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں اس طرف توجہ دینی چاہیے اور اسے حل کرنا چاہیے نہ کہ ایسا ضدی رویہ اختیار کیا جائے کہ تنازع کھڑا ہو اور حکومت اور عدالت کو اس کا نوٹس لینا پڑے۔ اس سے ہمارا باہمی بھائی چارہ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔