உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: پاکستان سے آئی بیماری نے باڑمیر میں مچائی تباہی ، دو ماہ میں 729 گایوں کی موت، 10 ہزار سے زیادہ متاثرہ

    Big News: پاکستان سے آئی بیماری نے باڑمیر میں مچائی تباہی ، دو ماہ میں 729 گایوں کی موت، 10 ہزار سے زیادہ متاثرہ

    Big News: پاکستان سے آئی بیماری نے باڑمیر میں مچائی تباہی ، دو ماہ میں 729 گایوں کی موت، 10 ہزار سے زیادہ متاثرہ

    Lumpy Skin Viral Disease in Rajasthan : راجستھان کے باڑمیر سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گائے میں پھیل رہی لیمپی بیماری کو حل کرنے کیلئے اب مرکزی حکومت کی جانب سے ماہرین کی ایک ٹیم کو باڑمیر بھیجا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Barmer | Barmer | Rajasthan
    • Share this:
      باڑمیر: راجستھان کے باڑمیر سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گائے میں پھیل رہی لیمپی بیماری کو حل کرنے کیلئے اب مرکزی حکومت کی جانب سے ماہرین کی ایک ٹیم کو باڑمیر بھیجا جائے گا۔ اب تک 729 گائیں اس بیماری کی وجہ مر چکی ہیں۔ جبکہ 10 ہزار سے زائد گائیں متاثر ہیں۔ ایک بار پھر پاکستان سے آنے والی آفت نے ہند ۔ پاک سرحد پر سرحدی ضلع باڑمیر میں تباہی مچا دی ہے۔ ہر مرتبہ اس موسم میں ٹڈیوں کا ہجوم آتا ہے، لیکن اس مرتبہ لمپی وائرس آیا ہے، جس نے جانوروں کے مالکان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ باڑمیر ضلع میں اب تک 729 گائیں لمپی سے متاثر ہونے کی وجہ سے مر چکی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: DGCA کا بڑا فیصلہ، اسپائس جیٹ کی 50 فیصد فلائٹس پر 8 ہفتوں کیلئے لگائی پابندی، جانئے وجہ


      وہیں 10 ہزار سے زائد جانور بیمار ہیں۔ پشوپالن محکمہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں حالات بہتر بنانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ لیکن بیمار جانوروں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور ٹیموں کی تعداد بہت کم ہے، جس کی وجہ سے جانوروں کا بروقت علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ ضلع کے سبھی سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر تعینات 22 ٹیموں نے متاثرہ گاوں کا دورہ کیا اور اب تک 49 ہزار 419 جانوروں کا سروے کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ادارپونا والا بنے’امرت رتن‘، کہا- مودی حکومت کے تعاون سے ویکسین بنایا


      ضلع میں اب تک 729 جانور مر چکے ہیں۔ جبکہ 8 ہزار سے زائد جانور اب بھی زیر علاج ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق دیہی علاقوں میں ٹھیک سے نہ تو کوئی علاج ہو پا رہا ہے اور نہ ہی کوئی ویکسینیشن کی جا رہی ہے، ایسے میں روزانہ درجنوں جانور مر رہے ہیں ۔

      انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام جوائنٹ ڈائریکٹر ونے کمار کے مطابق ضلع بھر میں 22 ٹیمیں لمپی سے متاثرہ علاقوں میں سروے کر رہی ہیں۔ ضلع میں اب تک 729 جانور مر چکے ہیں۔ 1 لاکھ ٹیکے لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: