உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اینٹیلیا کی لوکیش پوچھ رہے تھے دو مشتبہ افراد ، بڑھائی گئی مکیش امبانی کے گھر کی سیکورٹی

    اینٹیلیا کی لوکیش پوچھ رہے تھے دو مشتبہ افراد ، بڑھائی گئی مکیش امبانی کے گھر کی سیکورٹی

    اینٹیلیا کی لوکیش پوچھ رہے تھے دو مشتبہ افراد ، بڑھائی گئی مکیش امبانی کے گھر کی سیکورٹی

    Antilia Security: دراصل ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے فون کرکے بتایا کہ دو لوگ اس سے اینٹیلیا کی لوکیشن پوچھ رہے تھے ۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اینٹیلیا کے پاس سیکورٹی بڑھادی ہے اور ناکہ بندی کردی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ دراصل ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے فون کرکے بتایا کہ دو لوگ اس سے اینٹیلیا کی لوکیشن پوچھ رہے تھے ۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اینٹیلیا کے پاس سیکورٹی بڑھادی ہے اور ناکہ بندی کردی ہے ۔

      ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ایک داڑھی والے شخص نے قلع کورٹ کے سامنے اس سے ایٹیلیا کا پتہ پوچھا تھا ۔ جن مشتبہ افراد نے پتہ پوچھا تھا وہ سلور کلر کی ویگن آر کار میں تھے ۔ ان کی داڑھی بڑی تھی ۔ ٹیکسی ڈرائیور نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ دونوں لوگ آپس میں اردو میں بات کررہے تھے ۔ ان کے پاس ایک بیگ بھی تھا ۔

      واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس نے اس علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوائی ہے اور چاروں طرف ناکہ بندی کردی ہے ۔ اس ٹیکسی ڈرائیور سے ملی جانکاری کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کا اسکیچ تیار کیا جارہا ہے ۔

      پولیس نے کار کے نمبر کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے آر ٹی او سے رابطہ کیا ، مگر اس نمبر کی جانکاری ان کے پاس سے نہیں مل رہی ہے ۔ ٹیکسی ڈرائیور سے ڈی سی پی رینک کے افسران پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی پولیس نے سیکورٹی الرٹ بھی جاری کردیا ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: