ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جموں و کشمیر کے طلبہ کے لئے خوشخبری ، عید سے پہلے گھر جانے کی راہ ہوئی ہموار

بھوپال برکت اللہ یونیورسٹی اور اس سے وابستہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے چھ سو طلبہ کے لئے نو مئی کوبھوپال سے جموں و کشمیر کیلئے اسپیشل ٹرین روانہ ہو گی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر کے طلبہ کے لئے خوشخبری ، عید سے پہلے گھر جانے کی راہ ہوئی ہموار
جموں و کشمیر کے طلبہ کے لئے خوشخبری ، عید سے پہلے گھر جانے کی راہ ہوئی ہموار

کورونا لاک ڈاؤن تھری میں مزدوروں کے ساتھ طلبہ کی وطن واپسی کی بھی راہ ہموار ہو رہی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم مدھیہ پردیش کے طلبہ کو جہاں گھر لانے کی راہ ہموار ہوئی ہے ، وہیں مدھیہ پردیش میں زیر تعلیم دوسری ریاستوں کو طلبہ کو بھی ان کے گھر بھیجنے کے لئے بھی سرکاری سطح پر کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں ۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال ، گوالیار، اندور ، جبلپور اور دوسرے شہروں میں بڑی تعداد میں جموں و کشمیر لیہہ اور لداخ کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ ان طلبہ کو گھر واپس بھیجنے کے لئے تیئس اپریل کو مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا ۔ لاک ڈاؤن ٹو میں دگ وجے سنگھ اور کشمیری طلبہ کے مطالبہ پر کوئی عمل تو نہیں کیا گیا ، لیکن لاک ڈاؤن تھری کے پہلے مرحلہ میں جموں و کشمیر لیہہ و لداخ کے چھ سو طلبہ کو عید سے پہلے وطن بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

بھوپال برکت اللہ یونیورسٹی اور اس سے وابستہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے چھ سو طلبہ کے لئے نو مئی کوبھوپال سے جموں و کشمیر کیلئے اسپیشل ٹرین روانہ ہو گی ۔ جموں و کشمیر کے طلبہ نے اس کے لئے حکومت اور نیوز 18 اردو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

First published: May 07, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading