ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی شدہ نوجوان نے جھانسہ دے کر دوسری شادی کی اور پھر سیکس ویڈیو بناکر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

پولیس نے ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے ، جو ایک لڑکی کو بہلا پھسلا کر پہلے اس سے دوسری شادی کرتا ہے اورپھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کا ویڈیو بناتا ہے اور پھر بعد میں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ آن لائن سیکس بیچ کرپیسہ کماتا ہے ۔

  • Share this:
شادی شدہ نوجوان نے جھانسہ دے کر دوسری شادی کی اور پھر سیکس ویڈیو بناکر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
شادی شدہ نوجوان نے جھانسہ دے کر دوسری شادی کی اور پھر سیکس ویڈیو بناکر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے ، جو اپنی مبینہ بیوی کے ساتھ کئے گئے سیکس کا ویڈیو بناکر اس کو آن لائن بیچ رہا تھا ۔ یہ پورا معاملہ دھوکہ دینے کا ہے ۔ ملزم پہلے سے ہی شادی شدہ تھا اور اس نے نوجوان لڑکی سے جھوٹ بول کر شادی کی تھی اور پھر اس کے ساتھ یہ فحش ویڈیو بناکر بیچ رہا تھا ۔


ودیشہ کی سول لائن تھانہ پولیس نے ایک کافی سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف کیا ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس نے ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے ، جو ایک لڑکی کو بہلا پھسلا کر پہلے اس سے دوسری شادی کرتا ہے اورپھر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کا ویڈیو بناتا ہے اور پھر بعد میں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ آن لائن سیکس بیچ کرپیسہ کماتا ہے ۔ جب متاثرہ لڑکی کو خود کے ٹھگے ہونے کی جانکاری ملی تو اس نے پولیس میں شکایت کی ۔ پولیس نے اپنے طریقہ سے پہلے کیس کی باریکی سے جانچ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ۔


مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔
مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔


سول لائن تھانہ میں ہوئی پریس کانفرنس میں ودیشہ سی ایس پی وکاس پانڈے نے بتایا کہ ودیشہ کی آگیارام کالونی کے رہنے والے چندرجیت اہیروار عرف مادھو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے سے ہی شادی شدہ تھا ۔ فیس بک کے ذریعہ اس کی للت پور کی ایک لڑکی ایک شناخت ہوئی ۔ بعد میں وہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر ودیشہ لے آیا ۔ یہاں اس کا جسمانی استحصال کیا اور اس کا ویڈیو بنا لیا ۔ بعد میں ٹینگو ایپ کے ذریعہ اس لڑکی کو آئن لائن سیکس کے طور پر پروسنے لگا ۔ اس طرح اس نے تین الگ الگ کھاتوں میں چھ لاکھ سے زیادہ کی رقم کما چکا ہے ۔

مادھو اتنا شاطر ہے کہ اس نے سیکس کے ویڈیو کی کٹیگری طے کردی تھی ۔ الگ الگ طریقوں کی ڈیماںڈ کے حساب سے پیسے بھی طے کئے جاتے تھے ۔ آن لائن سیکس کے ذریعہ اس نے ودیشہ سے بھی پیسے کمائے ۔ ملزم نے اس لڑکی کے تقریبا 15 لاکھ روپے کے زیور سمیت 45 ہزار نقد بھی ہڑپ لئے تھے ۔ پولیس نے ملزم پر کارروائی کرتے ہوئے آئی ٹی ایکٹ اور آبروریزی سمیت کئی دفعات میں معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 10:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading