உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : یونین کاربائیڈ کارخانہ سے ہٹایاجائے گا کیمیکل کچرا

    مدھیہ پردیش : یونین کاربائیڈ کارخانہ سے ہٹایاجائے گا کیمیکل کچرا

    مدھیہ پردیش : یونین کاربائیڈ کارخانہ سے ہٹایاجائے گا کیمیکل کچرا

    وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ سے کورونا کی تیسری لہر کو لے کر ریاست کے اسپتالوں میں طبی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ بھوپال میموریل اسپتال کی طبی سہولیات اور یونین کاربائیڈ کارخانہ سے کیمیکل کچرے کو لیکر آدھے گھنٹے تک بات چیت کی ۔

    • Share this:
    بھوپال : بھوپال میں دو اور تین دسمبر انیس سو چوراسی کی درمیانی رات پیش آئے گیس سانحہ کو بھلے ہی عام لوگ بھول گئے ہوں ، لیکن بھوپال کے گیس متاثرین کے لئے اس رات اور آج کی رات میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے ۔ یونین کاربائیڈ کارخانہ سے اس رات نکلنے والی ایم آئی سی گیس سے جہاں ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی تھی ، وہیں آج بھی لاکھوں لوگ گیس کے مضر اثرات سے متاثر ہیں اور طبی سہولیات کے فقدان میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ یونین کاربائیڈ کارخانہ سے کیمیکل کچرا کو ہٹانے کی باتیں تو بہت سی حکومتوں نے کی لیکن آج بھی یونین کاربائیڈ کارخانہ میں اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ کیمیکمل کچرا موجود ہے ، جو کارخانہ کے آس پاس کی بیالیس سے زیادہ بستیوں کے زیر زمین پانی کو آلودہ کر چکا ہے ۔

    وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ سے کورونا کی تیسری لہر کو لے کر ریاست کے اسپتالوں میں طبی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ بھوپال میموریل اسپتال کی طبی سہولیات اور یونین کاربائیڈ کارخانہ سے کیمیکل کچرے کو لیکر آدھے گھنٹے تک بات چیت کی ۔

    وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ وزیر اعلی کے ساتھ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر خطرات ، اسپتالوں میں طبی سہولیات ، بیڈ اور میڈیکل جانچ کو لے کر مختلف موضوعات پر بات ہوئی ہے ۔ وزیر اعلی نے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ریاست کے اسپتالوں میں بچوں کے لئے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ خواتین میں کینسر کی بڑھتی بیماری کی روک تھام کے لئے پنک کمپین چلانے کی وزیر اعلی نے ہدایت دی ہے ۔

    نیز بھوپال میموریل اسپتال جو گیس متاثرین کے علاج کے لئے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے اس کو مزید اپ گریڈ کرنے اور یونین کاربائیڈ کارخانہ میں پڑے کیمیکل کچرے کو ہٹانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ہے ۔ کاربائیڈ کارخانہ سے جلد سے جلد کیمیکل ہٹانے کا کام کرنے کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام ہوگا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: