உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹرریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کی مرکزی حج کمیٹی میں نمائندگی پر روک

    ممبئی۔ حکومت مہاراشٹر نے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بھائی جان کو ریاست مہاراشٹرسے مرکزی حج کمیٹی میں نمائندگی کرنے پر روک لگا دی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ حکومت مہاراشٹر نے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بھائی جان کو ریاست مہاراشٹرسے مرکزی حج کمیٹی میں نمائندگی کرنے پر روک لگا دی ہے۔ مرکزی حکومت کے حکم پر ریاستی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرحج کمیٹی نے انتخاب کے ذریعے ابراہیم بھائی جان کو مرکز کیلئے بھیجا تھا۔

      حکومت کی قانونی دلیل ہےکہ دومرتبہ مرکزی حج کمیٹی کا رکن بننے کے بعد کوئی تیسری مرتبہ اس کا رکن بننے کا اہل نہیں ہے ۔ ابراہیم بھائی جان دومرتبہ مرکزی حج کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کےاس جواز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

      ممبئی میں مہاراشٹرحج کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی  مہاراشٹر سرکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا  کہ جب مرکزی کمیٹی کے لیے انتخاب ہو رہے تھے، تب کسی نے نہیں یہ بات اٹھائی اور  اب جب حج کا وقت نزدیک آ رہا ہے اوراس سےمتعلق تمام مسائل کے لیے ریاستی اور مرکزی کمیٹیوں میں رابطے کی ضرورت ہے تو مہاراشٹر سرکار یہ رویہ اپنا رہی ہے۔

      First published: