ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھانے کیلئے وسئی پولیس کا انوکھا طریقہ ، جان کر آپ بھی کریں گے تعریف

وسئی پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر 2 لوگ بیٹھے ہیں یا 2 سے زیادہ لوگ موٹر کار میں بیٹھے ہیں ، تو زائد شخص کو اٹھا کر پولیس ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال لے جا رہی ہے ۔ اسپتال میں بیٹھا کر کچھ دیر رکھ رہی ہے اور یہ پیغام دے رہی ہے کہ اگر کوئی معاشرتی فاصلہ کے اصولوں پر عمل نہیں کرے گا تو اسے کورونا ہوگا اور اسے اسی طرح اسپتال آنا ہوگا ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھانے کیلئے وسئی پولیس کا انوکھا طریقہ ، جان کر آپ بھی کریں گے تعریف
مہاراشٹر : قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھانے کیلئے وسئی پولیس کا انوکھا طریقہ ، جان کر آپ بھی کریں گے تعریف

ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے لئے حکومت  کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے تحت مہاراشٹر میں سخت قانون کے ساتھ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔ تاکہ مہاراشٹر میں کورونا پر قابو پایا جا سکے ۔ لیکن اب بھی مہاراشٹر میں کئی ایسے لوگ ہیں ، جو قانون کی اندیکھی کر رہے ہیں ۔ ایسے لو گوں کو سبق سکھانے کے لئے ممبئی سے ملحق وسئی پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف ایک انوکھی مہم شروع کی ہے۔


وسئی پولیس کے مطابق جو شخص ٹریفک قانون کو توڑ رہا ہے ، اس کیلئے الگ طریقے سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ جیسے کہ ایک موٹر سائیکل پر 2 لوگ  بیٹھے ہیں یا 2 سے زیادہ لوگ موٹر کار میں بیٹھے ہیں ، تو زائد شخص کو اٹھا کر پولیس ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال لے جا رہی ہے ۔ اسپتال میں بیٹھا کر کچھ دیر رکھ رہی ہے اور یہ پیغام دے رہی ہے کہ اگر کوئی معاشرتی فاصلہ کے اصولوں پر عمل  نہیں کرے گا تو اسے کورونا ہوگا اور اسے اسی طرح اسپتال آنا ہوگا ۔


وسئی پولیس نے یہ کارروائی مستقل طور پر شروع ہے اور بہت سارے لوگوں کے خلاف اس مہم کے ذریعہ کارروائی کی گئی ہے۔ محکمہ پولیس کی مسلسل اپیل کے باوجود بہت سارے لوگ بلا وجہ پرسڑکوں پر گھومتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ کورونا جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔


مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کس طرح کمی آئے اس کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کا اثر بھی نظر آ رہا ہے ۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ اگر ہم کو اس بیماری سی بچنا ہے تو قانون پر عمل کرنا ہوگا تب ہی آپ کا گھر  محفوظ رہ سکتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 15, 2021 08:17 PM IST