ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی زبردست آگ، 10 نو زائیدہ بچوں کی دردناک موت

مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع سے ایک المناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سک نیوبارن کیئر یونٹ میں ہوئے اس واقعہ میں 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔

  • Share this:
مہاراشٹر: بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی زبردست آگ، 10 نو زائیدہ بچوں کی دردناک موت
بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی زبردست آگ: فوٹو اے این آئی، ٹوئٹر

ممبئی۔ مہاراشٹر (Maharashtra) کے بھنڈارا (Bhandara Hospital Fire) ضلع سے ایک المناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال (District General Hospital) میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سک نیوبارن کیئر یونٹ میں ہوئے اس واقعہ میں 10 نوزائیدہ بچوں (child Killed in Fire) کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دیر رات تقریبا 2 بجے پیش آیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود نرس کو وارڈ میں آگ کی جانکاری سب سے پہلے ملی تھی۔ اس دوران 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو بچایا جا سکا۔



میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اسپتال میں لگی اس آگ کا سبب شارٹ سرکٹ کو بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے دوران بیتی رات ضلع سرکاری اسپتال کے آوٹ بارن یونٹ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ موجود نرس نے دروازہ کھول کر دیکھا تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی اور بڑے پیمانے پر دھواں نکل رہا تھا۔ نیند میں سوئے حکام کو مطلع کیا گیا، پھر فائر بریگیڈ کی ٹیم اور عام انسانوں کی مدد سے راحت اور بچاو کا کام شروع ہوا۔

غور طلب ہے کہ اس محکمہ میں آوٹ بارن اور ان بارن دو یونٹ ہیں جس میں سے ان بارن یونٹ کے ساتھ نوزائیدہ بچے محفوظ ہیں، لیکن 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران 7 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع سول سرجن پرمود کھنداتے نے دی ہے۔
 مہاراشٹر میں اسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بیتے سال ستمبر میں ریاست کے مغربی علاقے کولہا پور واقع ایک اسپتال میں آگ لگ گئی تھی۔ اس وقت وہاں 400 سے زیادہ کووڈ۔19 مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 09, 2021 08:08 AM IST