ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرمناک! انگیجمنٹ پارٹی میں بلاکر 22 سالہ لڑکی کو پلائی شراب اور پھر کیا ایسا گھنونا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

لڑکی نے شکایت میں کہا ہے کہ اس کو پارٹی میں زبردست شراب پلائی گئی اور اس کے بعد تینوں ملزمین اس کے پاس آئے اور اجتماعی آبروریزی کی ۔

  • Share this:
شرمناک! انگیجمنٹ پارٹی میں بلاکر 22 سالہ لڑکی کو پلائی شراب اور پھر کیا ایسا گھنونا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
ممبئی پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے ۔

ممبئی میں 22 سال کی لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ممبئی پولیس کے مطابق لڑکی نے تین نوجوانوں پر شہر کے ایک ہوٹل میں انگیجمنٹ پارٹی میں بلاکر اجتماعی آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ یہ واقعہ 8 نومبر کو پیش آیا ۔ لڑکی کے مطابق آبروریزی کا یہ واقعہ اندھیری کرلا روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا تھا ۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت درج کرلی ہے ۔ تینوں ملزمین فی الحال فرار بتائے جارہے ہیں ۔


ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس کو اور دو دیگر خواتین کو پارٹی میں بلایا گیا تھا ۔ جب پارٹی سے سبھی مہمان چلے گئے تو اس کے بعد تین لوگوں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ تینوں ملزمین کی شناخت اویناش پینگیکر ، ششر اور تیجس کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اویناش نے ہی اپنی انگیجمنٹ پارٹی میں لڑکی کو بلایا تھا ۔


لڑکی نے شکایت میں کہا ہے کہ اس کو پارٹی میں زبردستی شراب پلائی گئی اور اس کے بعد جب دو دیگر خواتین چلی گئیں تو تینوں ملزمین اس کے پاس آئے اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ لڑکی نے اس واردات کے بارے میں کسی نہیں بتایا تھا ، لیکن ہفتہ کو اس نے اپنے کنبہ کو اس بارے میں پوری جانکاری دی ، جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔


ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمین فرار ہیں ، لیکن انہیں جلد ہی پکڑ لیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی لڑکی کا کپور اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ، جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 16, 2020 01:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading