پالگھر موب لنچنگ کیس کی جانچ کرے گی سی بی آئی؟ سپریم کورٹ میں شندے سرکار۔ ہم تیار ہیں، ادھو نے کیا تھا انکار

Youtube Video

پالگھر موب لنچنگ کیس کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرنے والی درخواست پر اپنے حلف نامہ میں مہاراشٹر حکومت نے کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپنے کے لیے تیار ہے اور اسے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    سال 2020 میں مہاراشٹر کے پالگھر میں موب لنچنگ کیس میں ریاستی حکومت نے اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ پالگھر موب لنچنگ کیس کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرنے والی درخواست پر اپنے حلف نامہ میں مہاراشٹر حکومت نے کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپنے کے لیے تیار ہے اور اسے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب ادھو وزیر اعلیٰ تھے تو اس کی مخالفت کی گئی تھی۔

    دراصل، پالگھر میں 2 سادھوؤں سمیت 3 لوگوں کو مار پیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ جب مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت تھی تب ریاستی حکومت نے اس تحقیقات کی مخالفت کی تھی لیکن اب چونکہ بی جے پی کی حمایت سے ایکناتھ شندے کی حکومت ہے اس لیے ریاستی حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

    ادھو کی قیادت والی اس وقت کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے سپریم کورٹ میں سی بی آئی جانچ کی مخالفت کی تھی اور دلیل دی تھی کہ مہاراشٹر پولس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور اس میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ بتا دیں کہ یہ عرضی سادھوؤں کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    16 اپریل 2022 کی رات مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے گڈچنچالی گاؤں میں گاؤں والوں نے ایک کار میں سوار تین لوگوں پر پتھروں، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا تھا۔ حملے کے تین متاثرین میں دو سادھو اور ایک ڈرائیور شامل تھے۔ تینوں پالگھر کے راستے سورت میں ایک آخری رسوم کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ گاؤں والوں نے بچوں کی چوری اور انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کے شبہ میں ان لوگوں پر حملہ کیا تھا۔ اس پر گاؤں والوں نے کافی ہنگامہ بھی کیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: